اداکارہ درفشاں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ڈرامہ کی کہانیاں یکسانت کا شکار ہیں ایسا گلہ کرنے والے پہلے یہ بتائیں کہ کیا وہ مختلف کہانیاں دیکھنے کو تیار ہیں؟ یکسانیت کا شکار کہانیاں تب بدلیں گی جب مختلف کہانیاں دیکھنے کےلئے لوگ زہنی طور پر تیار ہوجائیں گے. اداکارہ نے کہا کہ میں ایک ہی قسم کے کردار بار بار کرنا پسند نہیں کرتی، لیکن کیا کیا جائے ہمارے ہاں کردار ہی ایسے لکھے جا رہے ہیں کہ جن میں بہت زیادہ ورائٹی نہیں ہوتی، ایسے میں ، رہ جاتا ہے باقی یہ کہ ہمیں جو کہانی آفر کی جا رہی ہے اس کی کہانی کتنی مضبوط ہے. لہذا میں
کوئی بھی ڈرا مہ سائن کرنے سے پہلے اسکی کہانی کی مضبوطی کو دیکھتی ہوں کیونکہ ڈرامہ چلتا ہی اچھی کہانی کے سر پر ہے. انہوں نے کہا کہ میں ہر طرح کے کردار کرنا چاہتی ہوں، ہمارے ہاں ایک بہت بڑا مسئلہ ہے کہ ایک اداکار اگر کسی منفی کردار میں ہٹ ہوجائے تو پھر اسکو اسی میں ہی بار بار کاسٹ کیا جاتا ہے یہ غلط وریہ ہے اسکو تبدیل ہونے کی ضرورت ہے.ہر آرٹسٹ کو ہر طرح کے کردار ملنے چاہیں تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو آزما سکے.








