دشمن پاکستان کے امن کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں،عطا تارڑ

وزیراعظم کے ہمراہ نواز شریف سعودی عرب نہیں جا رہے، وزیر اطلاعات
0
193
tarar ata

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کے دشمن جو پاکستان کے امن کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں جنہیں پاکستان کی ترقی اور پھلتی پھولتی معیشت ہضم نہیں ہوتی وہ اپنے ایجنڈے پہ کار بند ہیں،

پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ داسو میں جو چینی انجینئر پر حملہ ہوا، وزیراعظم خود بھی گئے تھے، ملاقات کی تھی، چینی انجینئرز کے جسد خاکی چائنہ بھجوائے گئے تو وفاقی وزیر سالک حسین ساتھ گئے، چینی حکومت کے ساتھ اظہار افسوس کیا،داسو حملے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دی، چند افسران کیخلاف کارروائی ہوگی،آرپی او ہزارہ ڈویژن،ڈی جی اواپر اور لوئر کوہستان کے خلاف کارروائی ہوگی،ڈائریکٹر سیکیورٹی داسو پاور پراجیکٹ کے خلاف بھی کارروائی ہوگی،

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ 16 ماہ کی حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا اور اس کے نتیجے میں روپیہ مستحکم ہوا روپے کے مستحکم ہونے سے معیشت مستحکم ہوئی ہے اور اسٹاک ایکسچینج کے حوالے سے بھی روزانہ مثبت خبریں آرہی ہیں،بلوم برگ جو ایک اچھی شہرت کا حامل عالمی مالیاتی جریدہ ہے اس نے پاکستان میں مہنگائی اور افراط زر میں کمی اور شرح نمو میں اضافے کے حوالے سے پیشین گوئی کی ہے،

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کمرشل فلائٹ پر سعودی عرب جائیں گے اور اخراجات اپنی جیب سے ادا کریں گے، دورہ سعودی عرب میں عمرہ کی ادائیگی کے ساتھ اہم ملاقاتیں بھی متوقع ہیں تاہم وزیراعظم کے وفد میں ان کے اہل خانہ شامل ہیں، نواز شریف شامل نہیں ہیں،وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات بھی ہو گی،

بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

Leave a reply