دشمنی یا جہالت کی انتہا:کندھ کوٹ میں 2 گروپوں میں فائرنگ، 5 افراد جاں بحق

0
42

کندھ کوٹ:دشمنی کہیں‌یاجہالت کی انتہا،عقلمندلوگ دشمن نہیں دوست بناتے ہیں‌،ذی شعور والدین اپنی اولاد کے لیے ہمیشہ پرامن زندگی کےلیے ہمیشہ عاجزی اورانکساری سے زندگی گزارتے ہیں مگربعض بے وقوف اورضدی لوگ تکبراورانا کوہاتھ سے جانا نہیں دیتے چاہے باقی سب کچھ لٹ جائے جیسے کہ صوبہ سندھ کے علاقے کندھ کوٹ میں 2 گروپوں میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق اور 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

پہلے نیا وزیراعظم آئے گاپھرترمیم ہوگی اورابوجیل سے باہرہوں گے،بلاول بھٹوکی میڈیا…

تفصیلات کے مطابق کندھ کوٹ کے نواحی علاقے غوث پور کے کچے کے علاقے میں لولائی اور جاگیرانی قبائل میں دیرینہ دشمنی باقی لوگوں کے لیے بھی عزاب بن گئی ،اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے واقعے سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ پولیس نے موقع واردات پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو جائے وقوعہ سے اسپتال منتقل کیا جہاں قانونی کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔

پاک فوج کے تعاون سے بننے والے ڈراما سیریل”عہد وفا”نے بھارت میں مقبولیت…

پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔ جاں بحق افراد میں حرمت خاتون لولائی، بیگی خاتون لولائی، جاگن لولائی، لکہن لولائی اور عبدالقدوس شامل ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے کندھ کوٹ کے کچے کےعلاقے میں 2 گروپوں میں تصادم کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اورضلعی انتظامیہ کو فوری متحرک ہونے کی ہدایت کر دی۔

بیوی کو مرتا دیکھ کر شوہر نے بھی جان دیدی،بچوں کی پرواہ تک نہ کی

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی دونوں قبائل کے 7 افراد پہلے بھی دیرینہ دشمنی کے شکار ہوچکے ہیں۔ 6 اکتوبر کو صوبہ سندھ کے ضلع ٹھٹھہ کی درگاہ ستیوں کے قریب موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان نے رکشے پر فائرنگ کر کے 2 افراد نور محمد اور رمضان کو قتل کردیا تھا۔ پولیس حکام کے مطابق مقتولین کا تعلق شہداد کوٹ سے تھا۔

Leave a reply