اسلام آباد:”خان جی”کابل چوں‌ ساڈے بندے وی منگوا دیوو: ہالینڈ کے وزیراعظم کا وزیراعظم عمران خان کو فون وزیراعطم عمران خان سے ہالینڈ کے ہم منصب مارک رٹ نے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنماؤں نے افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ ہالینڈ کے وزیراعظم نے افغانستان میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لیے پاکستان کی مدد اور سہولت کاری پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان افغانستان کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہا ہے، پاکستان افغان کے حوالے سے شراکت داروں کے ساتھ رابطے میں ہے۔
عمران خان نے کہا کہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ افغانستان کی بحالی کے لیے افغان عوام کی معاشی مدد کرے۔

Shares: