سنتھیا ڈی رچی کی ویزہ نہ دینے کے خلاف دائر درخواست، عدالت نے سماعت ملتوی کردی

سنتھیا ڈی رچی کی ویزہ نہ دینے کے خلاف دائر درخواست، عدالت نے سماعت ملتوی کردی

باغی ٹی وی : امریکی خاتون سنتھیا ڈی رچی کی ویزہ نہ دینے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی .سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی،

درخواست میں سیکرٹری داخلہ، اور ڈپٹی سیکرٹری داخلہ فریق ہیں،وکیل سنتھیا ڈی رچی نے کہا کہ سیکرٹری داخلہ کی رپورٹ کے مطابق سنتھیا رچی کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں، وزارت داخلہ نے بغیر سنے ویزہ دینے سے انکار کیا، بغیر کسی وجہ کے ویزہ جاری نہ کرنا خلاف قانون اور اختیارات کا غلط استعمال ہے،

وکیل سنتھیا ڈی رچی نے کہا کہ عدالت وزارت داخلہ کی فیصلے کو کالعدم قرار دے، عدالت نے سیکرٹری داخلہ اور ڈپٹی سیکرٹری داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا،عدالت نے جاری کیا کہ سنتھیا ڈی رچی تمام زیر سماعت کیسز سے ملعق حلفیہ بیاں دے،
چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ ویزہ دینے کا اختیار وزارت داخلہ کا ہے،ایک دن میں کئی لوگوں کے ویزہ مسترد کئے جاتے ہیں، سنتھیا رچی نے کس قانون کے تحت ویزہ نا ملنے کے خلاف درخواست دائر کی ہے،ایک غیر ملکی کے پاکستان میں کیا بنیادی حقوق ہیں،
عدالت نے سماعت 22 ستمبر تک ملتوی کر دی، عدالت نےحکم امتناع جاری کیا کہ آئندہ سماعت تک سنتھیا ڈی رچی پاکستان میں رہئے گی،

Comments are closed.