ایک منٹ کی ویڈیو پر20 ہزار روپے سے زیادہ کمائیں!زبردست آفرآگئی

0
47

لندن:ایک منٹ کی ویڈیو پر20 ہزار روپے سے زیادہ کمائیں!زبردست آفرآگئی ،ویسے تو سوشل میڈیا کمائی کرنے کے بے شمار طریقے بتائے جاتے ہیں اوران میں سے اکثرفیک ہوتے ہیں مگرآج جوطریقہ بتایا جارہا ہے اس میں حقیقت ہے ،

بحیثیت سوشل میڈیا ایکٹوسٹ اگر آپ سوشل میڈیا سے پیسہ کمانا چاہتے ہیں تو آپ کیلئے اچھی خبر ہے ۔ اب آپ گھر بیٹھے بیٹھے اچھی خاصی رقم کما سکتے ہیں ۔ یہ موقع آپ کو دنیا کے سب سے بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک ، انسٹاگرام اور یوٹیوب پر ملے گا ۔

حال ہی میں فیس بک انک نے کہا کہ وہ اپنے پلیٹ فارم پر کنٹینٹ کرئیٹرس کو اشتہارات کے ذریعہ شارٹ فارم ویڈیو سے کمائی کرنے کی اجازت دے گا ۔ کمپنی نے کہا کہ فیس بک اب کرئیٹرس کو زیادہ پیسہ کمانے میں ان کی مدد کرے گا ۔ جہاں کرئیٹرس شارٹ ویڈیو بناکر اشتہارات کے ذریعہ پیسے کما سکیں گے ۔ اس کیلئے کمپنی منصوبہ بنارہی ہے ۔ علاوہ ازیں فیس بک نے یہ بھی بتایا کہ کن کن طریقوں سے لوگ فیس بک پر کمائی کرسکتے ہیں ۔

ایک منٹ تک کے ویڈیو پر پیسے ملیں گے
کمپنی اب سوشل نیٹ ورک پر کنٹینٹ کرئیٹرس کیلئے منیٹائزیشن متبادل بڑھا رہا ہے ۔ کمپنی کے مطابق فیس بک پر یوزرس ایک منٹ تک کا ویڈیو بناکر پیسہ کما پائیں گے ۔ حالانکہ شرط یہ ہے کہ اس ایک منٹ کے ویڈیو میں کم سے کم 30 سکینڈ کا اشتہار دیکھا جانا چاہئے ۔ وہیں تین منٹ یا اس سے زیادہ وقت والے ویڈیو کیلئے تقریبا 45 سکینڈ کا اشتہار دیکھا جانا چاہئے ۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ کے پسندیدہ کرئیٹرس کو ان کے ویڈیو سے زیادہ رقم ملے گی ۔ بتادیں کہ پہلے صرف تین منٹ یا اس سے زیادہ دورانیہ کے ویڈیوز پر لوگ اشتہارات سے کمائی کرسکتے تھے ، جس میں کوئی بھی اشتہار ایک منٹ سے پہلے نہیں دکھایا جاتا تھا ۔

پوسٹ پر ہونے چاہئیں چھ لاکھ ویوز
کمپنی کا کہنا ہے کہ یوزرس یا پیج کو گزشتہ 60 دنوں کے دوران ان کے ویڈیو میں کل ملا کر چھ لاکھ ویوز کی ضرورت ہوگی ۔ لائیو ویڈیو کو نئے ایڈورٹائزنگ سسٹم کیلئے لوگوں کے ویڈیوز کو 60000 منٹ دیکھا جانا ضروری ہوگا ۔

ٹویٹر لایا گھر بیٹھے پیسے کمانے کا موقع
اگر آپ مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر سرگرم یوزر ہیں تو یہ آپ کیلئے اچھی خبر ہے ۔ ٹویٹر نے اپنے خاص فیچر کے ذریعہ سے آپ کو کمائی کا موقع دیا ہے ۔ اگر آپ مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر استعمال کرتے ہیں اور آپ کے پاس کافی تعداد میں فالوورس ہیں تو اب پیسے بھی کمانے کا آپ کے پاس موقع ہوگا ۔ ٹویٹر نے حال ہی میں دو نئے فیچرس کا اعلان کیا ہے ۔ ٹویٹر کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ اس کے یوزرس اپنے فالوورس سے کمائی کرسکتے ہیں ۔ اپنے یوزرس سے اسپیشل کنٹینٹ کیلئے ہر مہینے 4.99 ڈالر یعنی تقریبا 362 روپے لے سکتے ہیں ۔ آپ کے فالوورس کو آپ کے اسپیشل کنٹینٹ دیکھنے اور نیوز لیٹر پانے کیلئے ہر مہینے 362 روپے کی ادائیگی کرنی ہوگی ۔

انسٹاگرام سے کیسے کمائیں ؟
موجودہ وقت میں انسٹاگرام ایک بڑا برانڈ بن کر ابھر رہا ہے ۔ معاشرہ کی سبھی بڑی ہستیاں انسٹاگرام سے وابستہ ہوکر لاکھوں اور کروڑوں روپے کما رہی ہیں ۔ کئی سلیبریٹیز انسٹاگرام پر برانڈ ایسوسی ایشن کے ذریعہ موٹی کمائی کررہے ہیں ۔ برانڈ ان چھوٹے سلیبریٹیز یا یوزرس کے ساتھ کیش یا کوائن میں ڈیل کرتے ہیں ۔ اگر ڈیل کیش میں ہوتی ہے تو ان کا پلیٹ فارم ڈیل کے حساب سے کمیشن کاٹ لیتا ہے اور اگر برانڈ ان سلیبریٹیز کو تحفہ دیتا ہے تو ان کا پلیٹ فارم برانڈ سے فیس لیتا ہے ۔ انفلوئینسر سے کوئی اضافی فیس نہیں لی جاتی ہے۔ صرف برانڈ ایسوسی ایشن ہی نہیں مفت میں کنٹینٹ کرئیٹرس اپنا ایپ بھی بنوا کر کمائی کرسکتے ہیں ۔ ایپ کے ذریعہ قابلیت سے پیسہ کمایا جاسکتا ہے ۔

Leave a reply