ترکی اور امریکہ میں شدید زلزلہ ، لوگ گھروں سے باہرکھلے میدانوں کیطرف بھاگنے لگے
استنبول / واشنگٹن :ترکی اور امریکہ میں شدید زلزلہ ، لوگ گھروں سے باہرکھلے میدانوں کیطرف بھاگنے لگے ،اطلاعات کےمطابق امریکہ میں واقع جزیرے میں ایک بار پھر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جبکہ ترکی میں بھی زمین لرزنے کی تصدیق ہوئی ہے۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق امریکا میں واقع جزیرے پورٹو ریکو میں ہفتے کی صبح 6.0 شدید کا زلزلہ آیا جس کی وجہ سے بلند عمارتیں اور شاہراؤں پر دراڑیں پڑ گئیں۔اسی طرح ترکی کے شہر استنبول میں بھی 4.8 شدت کا زلزلہ آیا جس کا مرکز 63 کلومیٹر دور مغربی علاقہ تھا۔ یورپین مرکز کے مطابق ترکی میں زلزلہ مقامی وقت کے مطابق 1 بج کر 38 منٹ پر آیا۔
ترکی اورامریکہ میں زلزلےکےجھٹکے محسوس ہونے کے بعد عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اوروہ اپنے گھروں سے باہر کھلے میدانوں کی طرف نکل گئے اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق پورٹو ریکو میں آفٹر شاکس آئے جس کا مرکز 12 کلومیٹر دور کیریبین سمندر تھا۔
رپورٹ کے مطابق جزیرے پر گزشتہ روز بھی 5.2 شدت زلزلے کے جٹکے محسوس کیے گئے تھے جس کے بعد مقامی حکومتوں نے عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کردی تھیں۔یہ بات قابل غور ہےکہ دنیا میں مجموعی طورپرزلزلے آنےکی شرح میں اضافہ ہورہاہے