ایزی لوڈ شاپس پر بیٹھے بیشتر درندے خواتین کی عزتوں کے لٹیرے بن گئے

کراچی: شہر بھر میں قائم ایزی لوڈ شاپس پر بیٹھے بیشتر درندے خواتین کی عزتوں کے لٹیرے بن گئے۔ شہر میں کھلی ایزی لوڈ شاپس کے دکاندار خواتین کے نمبرز بانٹنے لگے۔ شادمان ٹائون میں گزشتہ روز گھر میں خاتون کی جانب سے خودکشی کی وجوہات سامنے آگئی۔ متوفیہ نے خودکشی سے قبل ساری صورتحال اپنی ایک دوست کو وائس میسج پر بھیجی تھی۔ متوفیہ خاتون نے علاقے میں قائم ایزی لوڈ شاپ سے بیلنس ڈلوایا تھا۔ ایزی لوڈ شاپ مالک کی جانب سے متوفیہ کا نمبر اپنے دوستوں کو دے دیا گیا۔ دکاندار کے دوستوں نے متوفیہ کو بچوں کو نقصان پہنچانے کی دھمکی دیکر ملاقات کر کے نازیبا ویڈیو بنائی۔پہلی ملاقات کے بعد درندوں نے دوبارہ نہ ملنے پر متوفیہ کو ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دی۔

Comments are closed.