اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) نے گندم کی امدادی قیمت 3900 روپے فی من مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔
باغی ٹی وی: وزیر خزانہ و ریونیو اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کےاجلاس میں وزارت قومی غذائی تحفظ اور تحقیق نے سال 2023 کے لیے پاسکو کے گندم کی خریداری کے اہداف کے تعین سے متعلق ایک سمری اور عوامی گندم کے ذخیرے کی تفصیلات پیش کیں۔
امریکی ڈالرزاورانسانوں کی سمگلنگ،قائمہ کمیٹی نے وزارت داخلہ سے مانگی رپورٹ
ذخیرے کی تفصیلات کے مطابق پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی جانب سے پاسکو کے اسٹاک سے گندم کی اضافی مانگ، کیری فارورڈ سٹاک کی کم از کم سطح اورمقامی گندم کی منڈی میں قیمتوں کےمروجہ رجحان کو مدنظر رکھتے ہوئےای سی سی نے وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کی سفارشات کی منظوری دی۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گندم کی خریداری کا ہدف 1.80 ایم ایم ٹی خریداری کی قیمت 3,900 روپے فی 40کلوگرام قیمت مقرر کردی ہے۔
حافظ قرآن ہونے پر اضافی نمبرز دینے پر ازخود نوٹس سماعت کیلئے مقرر
ای سی سی نے وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کو ہدایت کی کہ وہ ملک میں گندم کے مناسب استعمال، گندم کے ذخیرہ کرنے کے طریقہ کار کا جائزہ لینے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے اور 15 دنوں میں اپنی رپورٹ پیش کرے-








