باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں سرمایہ کاری کے نام پر عوام کو لوٹنے کے کیس میں نیب کیس میں ملزم آدم امین چودھری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،
دوران سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف، اسحاق ڈار ، سلیمان شہباز کے نام کس پالیسی کے تحت نکالے گئے؟ یہ دوہرا معیار نہیں چل سکتا، ان سب کے نام ای سی ایل سے نکالے گئے تو درخواست گزار کا نام کیوں برقرار رکھا گیا؟ عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نیب اور وفاقی حکومت سب کیساتھ ایک جیسا سلوک کرے،
عدالت نے ملزم کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا
واضح رہے کہ شہباز شریف سمیت کئی ن لیگی رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں تھے تا ہم پی ڈی ایم کی حکومت آنے کے بعد ن لیگی رہنماؤں کے نام ای سی ایل سے نکال دیئے گئے، پی ڈی ایم کی حکومت آنے کے بعد تحریک انصاف کے رہنماؤن کے نام ای سی ایل میں ڈالے گئے ہیں، شہباز گل کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا ہے، مونس الہیٰ کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا تا ہم عدالت نے نام نکالنے کا حکم دے دیا تھا،عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ بھی زور پکڑتا جا رہا ہے، فرح گوگی کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کا کہا گیا تھا تاہم فرح گوگی بیرون ملک چلی گئیں
شیخوپورہ سے ہمیں اسلام آباد لا کر چھوڑ دیا گیا، خاتون کی دکھ بھری کہانی
بڑے اسکولز میں کس طرح کے بگڑے بچے پڑھتے ہیں؟
فاٹا کے جرگوں میں لڑکیوں کے ساتھ کیا ہوتا ہے؟ 15 لاکھ میں ڈیل ڈن