بیروت : معاشی بحران، امریکی ڈالر 15 ہزار لبنانی پاؤنڈ کا ہوگیا،اطلاعات کے مطابق لبنان میں معاشی بحران شدت اختیار کر گیا ہے اور لبنانی پاؤنڈ امریکی ڈالر کے مقابلے میں ملکی تاریخ کی کم ترین سطح پر آگیا۔
لبنان میں جاری سیاسی اور معاشی بحران کا آج بدترین دن رہا ، لبنانی ڈالر کی قدر امریکی ڈالر کے مقابلے میں 90 فیصد تک گر گئی اور ایک امریکی ڈالر 15 ہزار لبنانی پاؤنڈ کا ہوگیا۔
مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ عوام نے سڑکوں پر نکل کر حکومت کے خلاف احتجاج کیا، ٹائروں،کوڑے دانوں کو آگ لگا کر اپنا غصہ نکالا۔
لبنان میں گذشتہ برس بندرگاہ دھماکے کے بعد مستعفی ہونے والی حکومت کے بعد سے اب تک کوئی نئی حکومت تشکیل نہیں دی گئی ہے اور نہ ہی قائم مقام حکومت نے اب تک نئے سال2021 کے لیے کوئی بجٹ منظور کیا ہے۔ْ
دوسری طرف بعض عرب ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ یہ ایک عالمی سازش ہے کہ لبنان کوجان بوجھ کرمعاشی طورپرناکام کیا جارہا ہے تاکہ اس کی سلامتی کونقصان پہنچانے میں آسانی ہوسکے