الیکشن کمیشن کا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیراعظم کو نوٹس بھیجنے کا فیصلہ

0
176

الیکشن کمیشن کا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیراعظم کو نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیر اعظم عمران خان کو نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا، الیکشن کمیشن نے وزیر اعلیٰ کے پی، شاہ محمود قریشی ، اسد عمر کو بھی نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر مراد سعید اور انور زیب کو بھی نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا، الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم کو دیر کا دورہ کرنے سے منع کیا تھا۔الیکشن کمیشن کی ہدایت کے باوجود وزیر اعظم عمران خان نے دیر میں عوامی اجتماع سے خطاب کیا۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ 31 مارچ کو شیڈول ہے۔خیال رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کو دیر میں جلسہ کرنے سے روک دیا گیا تھا۔اس حوالے سے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر لوئر دیر نے وزیر اعظم کو مراسلہ جاری دیا ہے جس مں وزیر اعظم کو جلسہ کرنے سے منع کیا گیا تھا۔

مراسلے کے مطابق وزیر اعظم 11 مارچ کو لوئر دیر میں جلسہ کرنے جارہے ہیں جبکہ الیکشن کمیشن لوئر دیر میں بلدیاتی الیکشن کا شیڈول جاری کرچکا ہے۔

مراسلے میں بتایا گیا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کے باعث جلسے میں شرکت کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی ہوگی اور کوئی بھی عوامی عہدہ رکھنے والا شخص الیکشن مہم میں حصہ نہیں لے سکتا ہے۔

Leave a reply