اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے صوبائی بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ کے احکامات جاری کر دیئے۔

باغی ٹی وی: الیکشن کمیشن نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو 3 سال سے زائد صوبوں میں تعینات افسروں کو وفاق میں بلانے کی ہدایت کردیالیکشن کمیشن نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو مراسلہ لکھا جس میں کہا گیا کہ سیکرٹریٹ گروپ، او ایم جی، ایکس کیڈر افسران کو فوراً وفاق رپورٹ کروائی جائے۔
beurocracy
مراسلے میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ہدایت کی ہے کہ صوبوں میں تین سال سے زائد تعینات گریڈ 17 سے 22 کے سیکریٹریٹ گروپ اور او ایم جی، ایکس کیڈر افسروں کی فہرست 3 سے 4 روز میں الیکشن کمیشن کو فراہم کی جائے مراسلے میں الیکشن کمیشن نے پولیس اور پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے علاوہ تمام گریڈ 17 سے بائیس کے افسران کی خدمات وفاق کے سپرد کرنے کی بھی ہدایت کی-

ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ بے نتیجہ ختم ہونے پرنجم سیٹھی کا سخت …

واضح رہے کہ عام انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی تیاریاں جاری ہیں، اس ضمن میں ای سی پی کے چیف نے سیاسی جماعتوں سے بھی مشاورت کی ہے-

ملک اور اپنی آنیوالی نسلوں پر رحم کھاتے ہوئے اسے تجربہ گاہ نہ بنایا جائے،سردار …

Shares: