استحکام پاکستان کو انتخابی نشان عقاب الاٹ

0
115
ipp tareen

الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان کو انتخابی نشان عقاب الاٹ کرنے پر محفوظ فیصلہ سنا دیا

الیکشن کمیشن استحکام پاکستان پارٹی کو عقاب کا انتخابی نشان الاٹ کردیا،الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کی درخواست منظور کرلی

اب شاہیں پرواز کرے گا،فردوس عاشق اعوان
استحکام پاکستان پارٹی کو شاہین کا انتخابی نشان ملنے پر مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آج استحکام پاکستان پارٹی نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئی پی پی کو شاہین کا انتخابی نشان الاٹ کر دیا۔ آئی پی پی نے اپنی درخواست میں شاہین کا نشان مانگ رکھا تھا۔ لوگوں کے خدشات دور ہو گئے ہیں۔ اب شاہیں پرواز کرے گا۔ آئی ہی پی شاہین کی طرح ہی بلند سوچ، بلند عمل اور بلند پروزی والی جماعت ہے۔ استحکام پاکستان پارٹی کی تمام قیادت مبارکباد کی مستحق ہے۔جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان اس شاہیں کے وہ دو "پر” ہیں جس سے آئی پی پی پرواز کرے گی۔خانیوال جلسے سے دو دن قبل یہ خوشخبری جلسے کی خوشی کو دوبالا کر دے گی۔ اب خانیوال جلسے میں "تو شاہیں ہے پرواز ہے کام تیرا” کا جذبہ دیکھنے کو ملے گا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے پارٹی نشان الاٹ ہونے سے پارٹی مزید مستحکم ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ استحکام پاکستان پارٹی کی طرف سے الیکشن کمیشن میں نئی درخواست دی گئی تھی جس میں آئی پی پی نے درخواست میں الیکشن کمیشن سے عقاب کا انتخابی نشان مانگا تھا ،پرویز مشرف کی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کی رجسٹریشن ختم ہوچکی ہے، عقاب کا نشان اے پی ایم ایل کا تھا، رجسٹریشن ختم ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے قرار دیا تھاکہ اے پی ایم ایل کا انتخابی نشان عقاب اب مختص ہونے کیلئے دستیاب ہے،

دوسری جانب آل پاکستان مسلم لیگ نے پارٹی رجسٹریشن منسوخی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ،اے پی ایم ایل نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے رجسٹریشن بحال کرنے کی استدعا کر دی،اے پی ایم ایل نے اپنا انتخابی نشان عقاب بھی واپس مانگ کرنے کی استدعا کر دی ، سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت الیکشن کمیشن کا اختیار نہیں،الیکشن کمیشن سیایسی جماعتوں کے انٹراپارٹی انتخابات کے تنازعات پر فیصلہ نہیں کر سکتا، الیکشن کمیشن نے اپنے آئینی و قانونی مینڈیٹ سے تجاوز کیا،الیکشن کمیشن نے آئی پی پی اور جہانگیر ترین کو نوازنے کیلئے انتخابی نشان واپس لیا،

"استحکام پاکستان پارٹی” نام سے متعلق عون چودھری کی وضاحت

چھینہ گروپ بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کو تیار

جہانگیرترین کی پارٹی کا نام الیکشن میں رجسڑیشن سے پہلے ہی الیکشن کمیشن اور اعلی عدلیہ میں چیلنج

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

 ریاست مخالف پروپیگنڈے کوبرداشت کریں گے نہ جھکیں گے۔

استحکام پاکستان پارٹی کی پریس کانفرنس، فواد چودھری "منہ” چھپاتے رہے، تصاویر وائرل

Leave a reply