کمشنر راولپنڈی کے الزامات پر الیکشن کمیشن کا ہنگامی اجلاس طلب

الیکشن کمیشن کے ممبران اجلاس میں آن لائن شرکت کریں گے
0
99
election commision

اسلام آباد: کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے الزامات پر الیکشن کمیشن کا ہنگامی اجلاس طلب کیا تھا، کمشنر راولپنڈی کی جانب سے الیکشن میں دھاندلی کے الزامات پر الیکشن کمیشن نے کمیٹی قائم کر دی۔

باغی ٹی وی:کمشنر راولپنڈی کی جانب سے الیکشن میں دھاندلی کے الزامات پر الیکشن کمیشن کا ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں کمیشن کے اراکین شریک ہوئے، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور ممبر الیکشن کمیشن پنجاب بابر حسن بھروانہ نے اجلاس میں آن لائن شرکت کی۔

اجلاس میں کمشنر راولپنڈی کی جانب سے لگائےگئے الزامات پر غور وغوض کیا گیا اور ان الزامات کی چھان بین کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا، کمیٹی کی صدارت سینیئر ممبر الیکشن کمیشن کریں گے جب کہ کمیٹی میں سیکرٹری، اسپیشل سیکرٹری اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل قانون شامل ہوں گے۔

یہ کمیٹی راولپنڈی کے ڈی آر او اور متعلقہ آر اوز کےاس سلسلے میں بیانات قلمبند کرے گی اور تین دن میں اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن کو پیش کرے گی، کمیٹی کی رپورٹ آنے کے بعد کمشنر راولپنڈی کے خلاف توہین الیکشن کمیشن اور دیگر قانونی کاروائی کے بارے میں بھی فیصلہ کیا جائےگا۔

چیف الیکشن کمشنر نے آج رات 10 بجے الیکشن کمیشن کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے، ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے ممبران اجلاس میں آن لائن شرکت کریں گے، الیکشن کمیشن کی جانب سے کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی تحقیقات کا حکم دئیے جانےکا امکان ہے۔

واضح رہےکہ کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے عام انتخابات میں بے ضابطگیوں کا اعتراف کرتے ہوئے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے، کمشنر راولپنڈی نے اعتراف کیا تھا کہ راولپنڈی میں انتخابات کے نتائج تبدیل کیے گئے اور ہارنے والے امیدواروں کو جتوایا گیا،مجھے راولپنڈی کچہری چوک میں پھانسی دے دینی چاہیے، میں راولپنڈی ڈویژن میں انتخابی دھاندلی کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں اور اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کرتا ہوں، مجھے ظلم کی سزا ملنی چاہیے، میرے ساتھ چیف الیکشن کمشنر اور دیگر کو بھی سزائیں دی جائیں۔

تحقیقات ہونی چاہیئں،آٹھ دن بعد اچانک سے کمشنر کا ضمیر جاگ گیا

لیاقت چٹھہ سے رابطہ نہیں کیا، تحقیقات میں تعاون کیلیے تیار ہوں،ملک ریاض

مستعفی کمشنر پنڈی لیاقت چٹھہ تحریک انصاف دور حکومت میں کہاں تعینات رہے؟

Leave a reply