مستعفی کمشنر پنڈی لیاقت چٹھہ تحریک انصاف دور حکومت میں کہاں تعینات رہے؟

0
242
liaqat chatha

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے الیکشن میں دھاندلی کے الزامات لگا کر استعفیٰ دے دیا ہے، انکے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ جنرل ر فیض حمید اور ملک ریاض کے قریبی ہیں،پی ٹی آئی کے میاں اسلم اقبال کے ساتھ بھی انکے تعلقات ہیں

پی ٹی آئی کے دور میں لیاقت چٹھہ اہم عہدوں پر تعینات رہ چکے ہیں،پی ٹی آئی دورِ حکومت میں کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کی تعیناتیوں کی تفصیل باغی ٹی وی نے حاصل کر لی،بزدار حکومت میں بطور سیکریٹری ہاؤسنگ,اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ،ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ،سیکریٹری ہاوسنگ جنوبی پنجاب ، سیکرٹری لیبر پنجاب،اور ڈی جی خان میں بطور کمشنر تعینات رہنے والے لیاقت علی چٹھہ مبینہ طور پر سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے ساتھ میگا کرپشن اسکینڈل میں ملوث ہیں

لیاقت علی چٹھہ 2019 میں ایڈیشنل سیکرٹری رہے،2019 میں ہی انہیں ڈی جی ہاؤسنگ ٹاؤن اینڈ پلاننگ لگایا گیا، 2020 میں انہیں ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب کا سیکرٹری تعینات کیا گیا،2021 میں انہیں جنوبی پنجاب سے لاہور لا کر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کا سیکرٹری تعینات کیا گیا،

کمشنر راولپنڈی کی تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کے ساتھ بھی تصاویر سامنے آ چکی ہیں، وہیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سوشل میڈیا ایکٹوسٹ آر اے شہزاد کہتے ہیں کہ ،لیاقت چھٹہ کی بہو برطانوی شہری اور تحریک انصاف کے لندن مظاہروں میں شریک ہوتی رہی ہے گزشہ ہفتے لیاقت چٹھہ نے اپنے لندن پلٹ بیٹے کی لاہور میں برطانیہ کی شہری لڑکی سے دھوم دھام سے شادی کی، باضمیر افسر نے شادی پر کروڑوں روپے خرچ کیا، الرحمان ہاؤسنگ کا مالک میاں مشتاق اور تحریک انصاف کا میاں اسلم اقبال شادی کے اخراجات ادا کرنے والوں میں پیش پیش تھے، تب ضمیر کہاں تھا؟لیاقت چٹھہ کا بیٹا عمار چٹھہ درجن بھر ہاؤسنگ سوسائٹیوں کا مالک ہے، گوجرانوالہ میں بطور ڈی جی ڈویلپمنٹ اتھارٹی بیٹے کی غیر قانونی سوسائٹیوں کی منظوری دی، بیٹا الرحمان ڈویلپرز لاہور والوں کا بھی پارٹنر ہے، کیا کوئی پوچھے گا کہ تحصیلدار بھرتی ہونے والے ایک کرپٹ افسر کے پاس اربوں روپے کہاں سے آئے؟

کمشنر راولپنڈی کی الیکشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کے اعتراف کا معاملہ،کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے خلاف مقدمے کیلئے تھانہ سول لائن کو درخواست موصول ہو گئی،درخواست ارسلان احمد ایڈووکیٹ اور زیب فیاض ایڈووکیٹ کی طرف سے دی گئی، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ کمشنر اور تمام آر اوز نے اپنے حلف کی پاسداری نہیں کی، اختیارات کا ناجائز استعمال کیا ہے انکے خلاف دھوکہ دہی ، فراڈ اور جعل سازی کا مقدمہ درج کیا جائے،

واضح رہے کہ کمشنر راولپنڈی نے عام انتخابات کے ہونے والی دھاندلی کو بے نقاب کر دیا،کمشنر راولپنڈی نے خود کو پولیس کے حوالے کرنے اور عہدے سے استعفی دینے کا اعلان کر دیا ، کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کا کہنا تھا کہ مجھے اور چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس کو کچہری چوک میں پھانسی دے دینی چاہیے ،میں نے آج صبح فجر کی نماز کی بعد خودکشی کرنے کی کوشش کی،پھر سوچا کیوں‌نہ چیزیں عوام کے سامنے رکھوں، میں کرب سے گزر رہا ہوں، بیورو کریسی سے گزارش ہے کہ سیاسی لوگ جو شیروانیاں سلوا کر غلط کام کر رہے ہیں انکے کے لئے کوئی غلط کام نہ کریں،میں نے پوری قوم کے ساتھ ظلم کیا ہے،میں اپنے ریٹرننگ افسران سے معافی مانگتا ہوں

کمشنر راولپنڈی کے دھاندلی کے الزامات، سیاسی جماعتوں کا ردعمل

خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی نہیں یہودی لابی کی جیت ہوئی،عائشہ گلالئی

ہاں ،ہم سے دھاندلی کروائی گئی،کمشنر پنڈی مستعفی،سب بے نقاب کر دیا

الزام لگانا حق ،ثبوت بھی پیش کر دیں، چیف جسٹس کا کمشنر کے الزامات پر ردعمل

مستعفی کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ نے 13 فروری کو امریکی ویزہ لیا،انکشاف

Leave a reply