خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی نہیں یہودی لابی کی جیت ہوئی،عائشہ گلالئی

0
243
ayesha gulali

پاکستان مسلم لیگ ق کی ایڈیشنل سیکرٹری عائشہ گلالئی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں انتخابات کے نتائج اور پی ٹی آئی کی جیت پر بھنگڑے ڈال رہے ہیں

عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ یہ پی ٹی آئی کی نہیں یہودی لابی کی جیت ہے ،یہ مظلوم فلسطینیوں کی لاشوں پر منانے والا جشن ہے ،پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا اسرائیل اور بھارت سے چلائے جا رہے ہیں ،قبروں پر سجدے کرنے والے کو پختون اپنا لیڈر نہیں مان سکتے ، پاکستان میں بے حیائی اور فحاشی پھیلانے کی ذمہ دار پی ٹی آئی اور عمران خان ہے ، عمران خان میں کوئی شرم وحیاء نہیں ،فحاش قوموں پر عذاب آتا ہے ،عمران نیازی قوم کے سامنے اسلامی ٹچ والی تصویر کے کر پھرتا ہے لیکن اصل چہرہ میں بتا چکی ہوں ،اپنے جلسوں میں پروفیشنل خواتین ڈانسر بلواتے ہیں تاکہ مرد جلسے میں زیادہ آئیں ،عمران خان انتقامی فطرت رکھتا ہے ،

واضح رہے کہ عائشہ گلالئی تحریک انصاف میں تھیں تا ہم انہوں نے عمران خان پر مبینہ الزام لگاتے ہوئے تحریک انصاف چھوڑ دی تھی اور مسلم لیگ ق میں شامل ہو گئی تھیں، سابق ایم این اے عائشہ گلالئی نے 2017 میں عمران خان اور پارٹی کے دیگر اعلیٰ ارکان پر الزامات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا،عائشہ گلالئی نے عمران خان پر غیر اخلاقی ایس ایم ایس کے الزامات بھی لگائے تھے، کہا کہ ان کی وجہ سے پارٹی میں ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی عزت محفوظ نہیں عائشہ گلالئی نے اپنی پریس کانفرنس میں عمران خان کی جانب سے نامناسب پیغامات بھیجے جانے کا بھی دعویٰ کیا تھا جس کے بعد عمران خان نے عائشہ گلالئی کو پارٹی کی منحرف رکن قرار دیا اور ان کی اسمبلی رکنیت ختم کروانے کے لیے الیکشن کمیشن سے بھی رجوع کیا، تاہم کمیشن نے عمران خان کا ریفرنس مسترد کر دیا تھا

منہ کھولا تو بیٹی کے ساتھ بھی وہی کرینگے جو تمہارے ساتھ کیا،

میں اب چپ نہیں بیٹھ سکتی، غیر اخلاقی پیغام،عائشہ گلالئی پھر میدان میں آ گئی

نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال

11 سالہ لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے پر بھارتی فوجی اہلکار گرفتار

شادی اس بات کا لائسنس نہیں کہ شوہر درندہ بن کر بیوی پر ٹوٹ پڑے،عدالت

خواجہ سراؤں کا چار رکنی گروہ گھناؤنا کام کرتے ہوئے گرفتار

نواز شریف کا چوتھی بار وزارت عظمیٰ کا خواب ادھورا، شہباز شریف وزیراعظم نامزد

اگر آزاد کی اکثریت ہے تو حکومت بنا لیں،ہم اپوزیشن میں بیٹھ جائینگے، شہباز شریف

پی ٹی آئی کا وفاق اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم ،خیبر پختونخوامیں جماعت اسلامی سے اتحاد کا اعلان

نواز شریف چیخ اٹھے مجھے کیوں بلایا،زرداری کی شرط،مولانا کی ضد،ن کی ڈیمانڈ

Leave a reply