ہاں ،ہم سے دھاندلی کروائی گئی،کمشنر پنڈی مستعفی،سب بے نقاب کر دیا

دباؤ کی وجہ سے میں نے خود کشی کی کوشش کی،ہم نے امیدواروں کو غیر قانونی جتوایا، خود کو پولیس کے حوالے کرتاہوں،مجھے پھانسی دی جائے،کمشنر راولپنڈی
0
627
liaqat ali

کمشنر راولپنڈی نے عام انتخابات کے ہونے والی دھاندلی کو بے نقاب کر دیا

کمشنر راولپنڈی نے خود کو پولیس کے حوالے کرنے اور عہدے سے استعفی دینے کا اعلان کر دیا ، کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کا کہنا تھا کہ مجھے اور چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس کو کچہری چوک میں پھانسی دے دینی چاہیے ،میں نے آج صبح فجر کی نماز کی بعد خودکشی کرنے کی کوشش کی،پھر سوچا کیوں‌نہ چیزیں عوام کے سامنے رکھوں، میں کرب سے گزر رہا ہوں، بیورو کریسی سے گزارش ہے کہ سیاسی لوگ جو شیروانیاں سلوا کر غلط کام کر رہے ہیں انکے کے لئے کوئی غلط کام نہ کریں،میں نے پوری قوم کے ساتھ ظلم کیا ہے،میں اپنے ریٹرننگ افسران سے معافی مانگتا ہوں ،جو لوگ رات ہار رہے تھے ان کو ہم نے صبح جتوا دیا, میں تمام بیوروکریٹ کو کہتا ہوں کہ کوئی بھی غلط کام نہ کریں,میں غلط کام کرنے پر اپنے اپکو پولیس کے حوالے کرتا ہوں, ہم نے 13 امیدواروں کو غیر قانونی طور پر جتوایا ہے, مجھے الیکشن کروانے کے لیے تعینات کیا گیا لیکن میں شفاف انتخابات کروانے میں ناکام رہا، میں نے لوگوں کو 70 ہزار ووٹوں سے جتوایا، مجھے جینے کا کوئی حق نہیں،اس وقت بھی راولپنڈی میں جعلی مہریں لگائی جارہی ہیں،مجھے غلط کام کرنے کے لیے شدید دباو ڈالا گیا، میں قوم سے معافی مانگتا ہوں،مجھے راولپنڈی کے کچہری چوک میں سزائے موت دی جائے،میرے ساتھ الیکشن کمشنر اور دیگر کو بھی سزائیں دی جائیں،میں غلط کام کی ذمہ داری اپنے اوپر لیتا ہوں، چیف الیکشن کمشنر اس میں ملوث ہے، میں اس ملک کو توڑنے میں حصہ نہیں بن سکتا،

کمشنر راولپنڈی کا مزید کہنا تھا کہ میں نے پنڈی کے لئے چودہ چودہ سولہ سولہ گھنٹے کام کیا، رنگ روڈ بنایا، ڈیم بنائے، ہولی فیملی بنائی، معذوروں کے لئے سنٹر بنائےملک کی بہتری کے لئے کام کرتا رہا ہوں لیکن آخر میں جو ملک کے پیٹ میں چھرا گھونپا ہے وہ سونے نہیں دیتا، جو ظلم کیا اسکی سزا ملنی چاہئے

کمشنر راولپنڈی آر او تھے نہ ڈی آر او، جنرل ریٹائرڈ فیض سےقریبی تعلق،اہم انکشاف
کمشنر راولپنڈی کے دھاندلی کے بارے میں انکشافات پر سینئر صحافی حسن ایوب خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کمشنر راولپنڈی نہ تو آر او تھے اور نہ ہی ڈی آر او،سات مارچ کو انکی مدت ملازمت ختم ہو رہی ہے،جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے ساتھ قریبی تعلق رکھتے ہیں

hassan ayoub

صحافی غریدہ فاروقی کہتی ہیں کہ کمشنر راولپنڈی نے مبینہ دھاندلی پر استعفی دینے کے ساتھ ساتھ چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس پاکستان پر بھی دھاندلی میں ملوث ہونے کا الزام عائد کر دیا،معاملہ کچھ تو گڑبڑ لگتا ہے۔۔۔۔ اور شدید۔۔۔اس معاملے کو صرف میڈیا کی زینت بننے کی جائے مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں اور پورا سچ قوم کے سامنے آنا چاہئیے۔۔۔

ایک اور ٹویٹ میں غریدہ فاروقی کہتی ہیں کہ مستعفی کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ، تحریک انصاف کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے ایم این اے احمد چٹھہ کے کزن ہیں۔

کمشنر راولپنڈی اور ملک ریاض کی بھی قربت سامنے آ گئی،بہو کی برطانوی شہریت،بیٹا ہاؤسنگ سوسائٹیز کا مالک
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر آر اے شہزا د نے کمشنر راولپنڈی بارے اہم انکشافات کیے ہیں وہ کہتے ہیں کہ ملک ریاض پانچ سو ارب کے لیے ایکٹو ہے ،کمشنر راولپنڈی بارے کچھ حقائق جاننے بہت ضروری ہیں ،لیاقت علی چھٹہ دس دن میں ریٹارڈ ہونے والا ہے اسے ملک ریاض کی قربت کی وجہ سے جانا جاتا ہے اور شہباز دور میں زرداری کی سفارش پر ہاوسنگ سوسائٹیز کو کنٹرول کرنے کے لیے لایا گیا تھا اس سے سگے بھائی کو اس نے فیصل آباد میں دو ہاوسنگ سوسائٹیز بنا کر دی ہیں غور کیجئے اس نے چیف جسٹس کا نام لیا ہے،اب آپ سوچ لیں یہ سارا ڈرامہ کہاں سے ڈائریکٹ ہوا

ایک اور ٹویٹ میں آر اے شہزاد کا کہنا تھا کہ یہ چند دن پہلے سرگودھا تھا جہاں ٹھہرا جو باتیں کئیں سب کا ریکارڈر میرے پاس موجود ہے اس کے بھائی کی فیصل آباد میں دو ہاوسنگ سوسائٹیز ان کی تحقیقات کرا لو نشاندہی میں نے کر دی مگر بڑا سوال ،یہ پودے شہباز شریف کی حکومت کے لگائے ہیں ،لیاقت چھٹہ کی بہو برطانوی شہری اور تحریک انصاف کے لندن مظاہروں میں شریک ہوتی رہی ہے گزشہ ہفتے لیاقت چٹھہ نے اپنے لندن پلٹ بیٹے کی لاہور میں برطانیہ کی شہری لڑکی سے دھوم دھام سے شادی کی، باضمیر افسر نے شادی پر کروڑوں روپے خرچ کیا، الرحمان ہاؤسنگ کا مالک میاں مشتاق اور تحریک انصاف کا میاں اسلم اقبال شادی کے اخراجات ادا کرنے والوں میں پیش پیش تھے، تب ضمیر کہاں تھا؟لیاقت چٹھہ کا بیٹا عمار چٹھہ درجن بھر ہاؤسنگ سوسائٹیوں کا مالک ہے، گوجرانوالہ میں بطور ڈی جی ڈویلپمنٹ اتھارٹی بیٹے کی غیر قانونی سوسائٹیوں کی منظوری دی، بیٹا الرحمان ڈویلپرز لاہور والوں کا بھی پارٹنر ہے، کیا کوئی پوچھے گا کہ تحصیلدار بھرتی ہونے والے ایک کرپٹ افسر کے پاس اربوں روپے کہاں سے آئے؟

تحقیقات ہوں گی کہ اس شخص کا دماغی توازن درست ہے یا نہیں،کمشنر کے عہدے تک کیسے پہنچا،نگران وزیر اطلاعات پنجاب
نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے کمشنر راولپنڈی کے الزامات پر کہاہے کہ کمشنر راولپنڈی علی چٹھہ نے جو باتیں کی ہیں وہ نہ تو اعتراف ہے اور نہ ہی انکشاف ہے ، یہ دعویٰ اور الزام ہے جس کا مقصد الیکشن اور حکومت کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے ، سب سے پہلے تحقیقات ہوں گی کہ اس شخص کا دماغی توازن درست ہے یا نہیں ، اس کیفیت کا شخص کمشنر کے عہدے تک کیسے پہنچا۔میں بطور ترجمان پنجاب حکومت ان الزامات کی تردید کرتاہوں ، ،انہوں نے صرف الزام لگائے کوئی ثبوت پیش نہیں کئے ، ایک شخص جو خود کشی کی بات کررہاہے وہ دماغی طور پر مفلوج ہو سکتا ہے ، یہ کسی جنونی کی گفتگو ہے ، یہ 13 مارچ کو ریٹائر ہونے جارہاہے ، اس سے چند ہفتے پہلے ایک سیاسی سٹنٹ کھڑا کر رہے ہیں اور سیاسی کیریئر کو آگے بڑھانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں ، اگر کوئی رو رہا تھا تو میڈیا نے اسے روتے ہوئے نہیں دیکھا، یہ جوباتیں کر رہے ہیں وہ کوئی نارمل آدمی نہیں کر سکتا، وہ کمشنرکے عہدے پر تعینات ہیں ، اگر یہ سب کچھ ہو رہا تھا تو انہوں نے استعفیٰ دینا تھا ، ان کو کسی نے مجبور کیا تھا تو الیکشن والے دن کیوں نہیں باہر آ گئے اور کہتے کہ میں اس دھاندلی کا حصہ نہیں بن سکتا، یہ دس دن بعد کیوں یاد آیا، اگر انہوں نے کسی سے الیکشن جتوانے کے وعدے کیئے تھے ، اگر ان کی اپنی سیاسی وابستگی یا عزائم تھے جو کہ پروان نہیں چڑھ سکے ،تو یہ آج اس کا غصہ الزامات لگا کر نکال رہاہے ،حکومت اور الیکشن کی ساکھ متاٖثر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تحقیقات ہوں گی، جو بندہ کہہ رہاہے کہ مجھے راولپنڈی کے کچہری چوک میں سزائے موت دی جائے، خود کشی کرنے کی بھی کوشش کی، یہ الزامات ایسے ہی ہیں جیسے مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں ان کے ساتھ دھاندلی ہوئی ہے ۔

الیکشن کمیشن انکوائری کرائے گا، کمشنر ڈی آر او، آر او یا پریذائیڈنگ آفیسر نہیں ہوتا ،الیکشن کمیشن
کمشنر راولپنڈی کے الزامات پر الیکشن کمیشن کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سےکہا گیا ہے کہ کسی بھی ڈویژن کا کمشنر ڈی آر او، آر او یا پریذائیڈنگ آفیسر نہیں ہوتا اور نہ ہی کمشنر کا الیکشن کے کنڈکٹ میں کوئی براہ راست کردار ہوتا ہے ، الیکشن کمیشن کے کسی عہدیدار نے الیکشن نتائج کی تبدیلی کیلئے کمشنر راولپنڈی کو کبھی کوئی ہدایات جاری نہیں کیں ،الیکشن کمیشن اس معاملے کی جلد از جلد انکوائری کرائے گا، الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ جو ڈی آر او کی فہرست تھی اس میں راولپنڈی کے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کا نام حسن وقار چیمہ ہے ،

کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کو گرفتار نہیں کیا، پولیس کی تردید
دوسری جانب کمشنر راولپنڈی کے انکشافات و الزامات کے بعد پولیس نے کاروائی کی ہے،سی پی او راولپنڈی نے کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کو گرفتار کرلیا ہے،کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کو گرفتاری کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، تاہم بعد ازاں راولپنڈی پولیس نے کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کو گرفتار کرنے کی تردید کردی ہے،ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کو گرفتار نہیں کیا گیا، ان کی گرفتاری سے متعلق خبر کی تردید کرتے ہیں۔

کمشنر راولپنڈی کے الزامات، نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا حکم
کمشنر راولپنڈی کی جانب سے عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات،وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نےسخت نوٹس، لے لیا،الزامات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا حکم دے دیا،وزیراعلی محسن نقوی نے الزامات کی انکوائری کے لئے اعلی سطح کی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کر دی اور کہا کہ الزامات کی آزادانہ انکوائری کرائی جائے گی۔کمشنر راولپنڈی کے الزامات کے حوالے سے اصل حقائق کو سامنے لایا جائے گا۔

نواز شریف کا چوتھی بار وزارت عظمیٰ کا خواب ادھورا، شہباز شریف وزیراعظم نامزد

اگر آزاد کی اکثریت ہے تو حکومت بنا لیں،ہم اپوزیشن میں بیٹھ جائینگے، شہباز شریف

پی ٹی آئی کا وفاق اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم ،خیبر پختونخوامیں جماعت اسلامی سے اتحاد کا اعلان

نواز شریف چیخ اٹھے مجھے کیوں بلایا،زرداری کی شرط،مولانا کی ضد،ن کی ڈیمانڈ

موبائل بندش سے نتائج تاخیر کا شکار،دھاندلی بھی ہوئی، الیکشن کمیشن کی تصدیق

جہانگیر ترین پارٹی عہدے سے مستعفی،سیاست چھوڑنے کا اعلان

Leave a reply