کمشنر راولپنڈی کے دھاندلی کے الزامات، سیاسی جماعتوں کا ردعمل

0
328
liaqat chatha

کمشنر راولپنڈی کے دھاندلی کے الزامات پر سیاسی جماعتوں کا بھی ردعمل سامنے آیا ہے، جماعت اسلامی ، پیپلز پارٹی، تحریک انصاف نے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے

کمشنر راولپنڈی کے انکشافات دھاندلی کی پلاننگ کرنے والے مرکزی کرداروں کے منہ پر طمانچہ ہے،حافظ حمداللہ
کمشنر راولپنڈی کے دھاندلی کے حوالہ سے الزامات پر جمعیت علماء اسلام کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے، جے یو آئی کے مرکزی رہنما حافظ حمد اللہ کہتے ہیں کہ کمشنر راولپنڈی کے انکشافات نے پاکستان میں موجود عدل و انصاف اور عوامی مینڈیٹ کی دھجیاں اڑانے والوں کو بے نقاب کرکے جمعیت کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے تحفظات پر مہر تصدیق ثبت کردی ہے، آٹھ فروری کی دھاندلی میں ملوث افراد کو سزا دینے کے لیے پاکستان میں آخر کس کو آواز دی جائے اور کس پر اعتماد کیا جائے؟مولانا فضل الرحمن نے قوم کو سنگین سازشوں کےنتائج سے آگاہ کرکے آنے والی نسلوں کو بیدار کیا ہے ،ہم نہیں چاہتے کہ وطن عزیز پاکستان چند افراد کے مفادات کی بھینٹ چڑھ جائے، آٹھ فروری کو پوری پاکستانی قوم کو گھروں سے انتخابات کے نام پر نکال کر ان کی امیدوں کا قتل کیا گیا اور ان کا اربوں روپے ضائع کیا گیا،جب تک سیاست میں مداخلت ہو، پاکستان عدم استحکام اور بحرانوں کا شکار رہے گا، کمشنر راولپنڈی کے انکشافات دھاندلی کی پلاننگ کرنے والے مرکزی کرداروں کے منہ پر طمانچہ ہے، اس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔

راولپنڈی ڈویژن میں الیکشن کو کالعدم قراردیا جانا چاہیے،بیرسٹر گوہر
تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے، کمشنر راولپنڈی کے بیان کی تحقیقات ہونی چاہئے،ہماری پٹیشن میں بھی یہی تھا کہ آراوز بیوروکریسی کے بجائے عدلیہ سے ہوں، فارم 45 کے مطابق ہمارے امیدوار جیتے ہوئے تھے، فارم 47 میں ہمارے امیدواروں کو ہرایا گیا۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی کا بیان بہت سنگین نوعیت کا ہے، کمشنر نے جیتنے والوں کو ہروایا تو بتائیں ، جیتنے والا کون تھا؟ نئے الیکشن کی طرف جائیں گے تو پورا پنڈورا باکس کھولنا پڑے گا، نتائج کا اعلان فارم 45 کے مطابق ہونا چاہیے، راولپنڈی ڈویژن میں الیکشن کو کالعدم قراردیا جانا چاہیے

کمشنر پنڈی میرے دوست،انکے ساتھ ذہنی مسئلہ،پھر بھی الزامات کی تحقیقات ہونی چاہئے، رانا ثناء اللہ
سابق وفاقی وزیر مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے کمشنر راولپنڈی کے الزامات پر ردعمل میں کہا کہ کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ بڑے عرصے سے میرے دوستوں میں شامل ہیں، ان کے ساتھ ذہنی مسئلہ کافی عرصے سے ہے، لیاقت علی شاید ذہنی مسئلے پر ٹریٹمنٹ بھی لے رہے تھے، خودکشی کی کوشش کرنے والا ذہنی طور پر تندرست نہیں ہوتا، 12 صوبائی اور 6 قومی اسمبلی کی سیٹوں کی طرف بعد میں جائیں، پہلے لیاقت علی کی ذہنی صحت کا تعین ہونا چاہی،اگر کمشنر راولپنڈی لیاقت علی کی ذہنی صحت ٹھیک ہے تو بطور گواہ انہیں لایا جائے، دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات ہر صورت میں ہونی چاہیے،

کمشنر راولپنڈی کے انکشافات جماعت اسلامی کے موقف کی تائید ہے،قیصر شریف
کمشنر راولپنڈی کے انکشافات پر جماعت اسلامی کا ردعمل سامنے آیا ہے، ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف کا کہنا ہے کہ کمشنر راولپنڈی کے انکشافات جماعت اسلامی کے موقف کی تائید ہے ۔جماعت اسلامی نے دس فروری کو عوام کے سامنے دھاندلی کی تفصیلات رکھی تھی ۔ ہم نے چیف الیکشن کمیشن کمشنر کے استعفیٰ اور آزادانہ کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا تھا ۔دھاندلی کے خلاف جماعت اسلامی کا احتجاج جاری ہے ۔ کمشنر راولپنڈی کے انکشافات کا مکمل جائزہ لینے کے بعد احتجاج کی تحریک کو برپا کریں گے ۔احتجاج کی مکمل تفصیلات امیر جماعت اسلامی کل تین بجے منصورہ پریس کانفرنس میں شئیر کریں گے.

کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی تحقیقات کی جائیں،فیصل کریم کنڈی
کمشنر راولپنڈی کے الزامات پر پیپلز پارٹی کا بھی ردعمل سامنے آیا ہے، پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ملک میں نئی پارلیمان وجود میں آ رہی ہے، نئی حکومت بننے جا رہی ہے، اسی اثنا میں کمشنر راولپنڈی نے تہلکہ خیرز انکشافات کئے ہیں، پیپلزپارٹی کو بھی انتخابی نتائج کے حوالے سے تحفظات ہیں، پیپلزپارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی تحقیقات کی جائیں، قوم کو بتایا جائے کہ الزامات میں کتنی صداقت ہے،

کمشنر راولپنڈی کے اعتراف پر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ پی پی 17 کے امیدوار راجہ راشد حفیظ کا رد عمل سامنے آیا ہے، راجہ راشد حفیظ کا کہنا ہے کہ آج سچ سامنے آگیا ہے ، عوامی مینڈیٹ کسی کو چوری نہیں کرنے دینگے،اشرافیہ کا نظام آخری سانسیں لے رہا ہے،ہماری جنگ جاری رہے گی، حق آکر رہے گا اور باطل مٹ کر رہے گا،

شاید کمشنر صاحب نک دا کوکا سے متاثر ہو گئے ہیں، حنیف عباسی
مسلم لیگ ن کے رہنما اور نو منتخب رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ کمشنر راولپنڈی نے کل مجھے مبارکباد دی، کل میری کمشنر سے ملاقات ہوئی جس کی فوٹیج بھی موجود ہے، کمشنر کے الزامات کا مقصد راولپنڈی میں ن لیگ کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالنا ہے، کسی طور پر ممکن نہیں کہ ہم ن لیگ کے مینڈیٹ پر ڈاکا مارنے دیں، کمشنر کسی حلقے کے ریٹرننگ افسر نہیں، ان کا ضمیر اتنی جلدی جاگ گیا اور کیوں جاگ گیا میں تو حیران ہوں، سازش کے تحت چیف جسٹس اور چیف الیکشن کمشنر پر الزام لگایا گیا، میری معلومات کے مطابق شاید لیاقت علی چٹھہ کی فیملی میں کچھ مسائل چل رہے ہیں، فیصلے عدالتوں میں ہوں گے فورمز موجود ہیں، ہمارے پاس سارے فارم 47،45، 48 اور 49 موجود ہیں، یہ بھی پاکستان کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنے کی عالمی سازش کا حصہ ہے، الیکشن میں کمشنر راولپنڈی کا کردار تو مانیٹرنگ کا بھی نہیں تھا، یہ بندہ تو کسی جگہ میٹر ہی نہیں کرتا یہ شاید یہ صاحب نک دا کوکا سے متاثر ہو گئے ہیں،ہارنے والے امیدوار ٹربیونل سے ہارنے کے بعد سپریم کورٹ جائے گا، کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ میں ادویات کا استعمال کر رہا ہوں،کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ مجھے ادویات بتائیں میں ڈپریشن کا شکار ہوں،میں نے کمشنر راولپنڈی کو جواب دیا کہ میں کوئی ڈاکٹر نہیں ہوں،ہم سے زیادہ متاثر ہم ہوئے لیکن ہم نے کسی جگہ بھی تنقید نہیں کی،خیبر پختونخواہ میں آپ کامیاب ہوئے تو وہاں کوئی دھاندلی نہیں ہوئی،پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ پنجاب اور وفاق میں دھاندلی ہوئی ہے،کمشنر راولپنڈی کے بیان کے تانے بانے بیرونی طاقتوں سے ملیں گے،

کمشنر راولپنڈی کو اپنے الزامات کے ثبوت بھی دینے چاہئے، شیری رحمان
سابق وفاقی وزیر پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان کا کہنا ہے کہ کمشنر نے کہا کہ میں اوورسیز پاکستانیوں اور سوشل میڈیا کے پریشر میں تھا، کمشنر کے بیان نے پورے ضلع کے الیکشن پر سوال اٹھا دیا ہے بہت بڑے الزامات ہیں فوری طورپر تحقیقات ہونی چاہیے، کمشنر راولپنڈی کو اپنے الزامات کے ثبوت بھی دینے چاہئیں، کمشنر نے تو چیف جسٹس پاکستان کو بھی الزام کے دائرے میں رکھا جو سمجھ سے بالا تر ہے، کمشنر راول پنڈی نے گفتگو کے دوران کوئی شواہد پیش نہیں کیے، الیکشن کمیشن کو بھی وضاحت کرنی چاہیے کہ یہ کیا بات ہو رہی ہے

ابصار عالم ٹویٹر پر کہتے ہیں کہ اگر کمشنر پنڈی ملک ریاض اور جنرل فیض کا بندہ تھا تو اُسے پنڈی جیسے اہم سٹیشن پر لگایا کس نے؟ اور جب مہینوں پہلے پتہ چل گیا تھا کہ اُس کے “نفسیاتی مسائل” ہیں تو اُس کی ٹرانسفر کیوں نہیں کی گئی؟

مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے ترجمان اختیار ولی کہتے ہیں کہ ملک ریاض بڑی گیم کھیل رہے ہیں ، اپنے پرانے فرنٹ میں کمشنر راولپنڈی کے زریعے پاکستان کے الیکشن کو سبوتاژ کرنے کی ہر ممکن سازش اسلئے کررہے ہیں تاکہ خود کو 190 ملین پاؤنڈ کے کیس سے بچا سکے جس میں عمران نیازی بھی براہ راست ملوث ہے

جس کمشنر کی انتخابی عمل میں ذمہ داری نہیں تھی وہ اگر دھاندلی میں ملوث تھا تو اس کی چمڑی ادھیڑ دینی چاہیے،شاہ اویس نورانی
جے یو پی کے شاہ اویس نورانی کہتے ہیں کہ جس کمشنر کی انتخابی عمل میں کوئی ذمہ داری نہیں تھی وہ اگر دھاندلی میں ملوث تھا تو اس کی چمڑی ادھیڑ دینی چاہیے،ایسے بد دیانت آفیسر کو نشان عبرت بنایا جائے بلکہ سنگین غداری کی سزا دی جائے۔

واضح رہے کہ کمشنر راولپنڈی نے عام انتخابات کے ہونے والی دھاندلی کو بے نقاب کر دیا،کمشنر راولپنڈی نے خود کو پولیس کے حوالے کرنے اور عہدے سے استعفی دینے کا اعلان کر دیا ، کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کا کہنا تھا کہ مجھے اور چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس کو کچہری چوک میں پھانسی دے دینی چاہیے ،میں نے آج صبح فجر کی نماز کی بعد خودکشی کرنے کی کوشش کی،پھر سوچا کیوں‌نہ چیزیں عوام کے سامنے رکھوں، میں کرب سے گزر رہا ہوں، بیورو کریسی سے گزارش ہے کہ سیاسی لوگ جو شیروانیاں سلوا کر غلط کام کر رہے ہیں انکے کے لئے کوئی غلط کام نہ کریں،میں نے پوری قوم کے ساتھ ظلم کیا ہے،میں اپنے ریٹرننگ افسران سے معافی مانگتا ہوں

نواز شریف کا چوتھی بار وزارت عظمیٰ کا خواب ادھورا، شہباز شریف وزیراعظم نامزد

اگر آزاد کی اکثریت ہے تو حکومت بنا لیں،ہم اپوزیشن میں بیٹھ جائینگے، شہباز شریف

پی ٹی آئی کا وفاق اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم ،خیبر پختونخوامیں جماعت اسلامی سے اتحاد کا اعلان

نواز شریف چیخ اٹھے مجھے کیوں بلایا،زرداری کی شرط،مولانا کی ضد،ن کی ڈیمانڈ

موبائل بندش سے نتائج تاخیر کا شکار،دھاندلی بھی ہوئی، الیکشن کمیشن کی تصدیق

جہانگیر ترین پارٹی عہدے سے مستعفی،سیاست چھوڑنے کا اعلان

Comments are closed.