بلوچستان میں وزیراعلیٰ ہمارا ہو گا، آصف زرداری

0
168
zardari

پیپلز پارٹی نے بلوچستان میں اتحادیوں سے مل کر حکومت بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے

سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں نیا وزیرِ اعلیٰ ہر صورت ایک جیالا ہی ہو گا،بلوچستان میں حکومت سازی کے لئے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کا بلوچستان سے نومنتخب اراکین اسمبلی کے ساتھ مشاورتی اجلاس ہوا ،اجلاس کی صدارت آصف زرداری نے کی، اجلاس میں بلوچستان میں حکومت سازی کے لیے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا، پیپلز پارٹی بلوچستان نے اتحادی حکومت بنانے کے لیے بات چیت کا اختیار آصف زرداری کو دے دیا ہے

دوسری جانب بلوچستان سے پیپلز پارٹی کے نو منتخب ارکانِ صوبائی اسمبلی کا اسلام آباد میں سرفراز بگٹی کی قیام گاہ پر اجلاس منعقد ہوا،اس موقع پر نو منتخب رکنِ بلوچستان اسمبلی صادق عمرانی نے کہا کہ عوام نے پیپلز پارٹی کو اکثریت دی ہے تو حکومت بنانا ہمارا حق ہے،بلوچستان میں مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی کے اتحاد میں شامل ہو گی، پارٹی قیادت جسے وزیرِاعلیٰ نامزد کرے گی وہ ہم سب کو قبول ہو گا

واضح رہے کہ بلوچستان اسمبلی میں پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کی سیٹیں برابر ہیں، پییلز پارٹی اور جے یو آئی کو 11،11 سیٹیں ملی ہیں، 51 کے ایوان میں دس سیٹیں مسلم لیگ ن کو ملی ہیں جبکہ چھ آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں،

نواز شریف کا چوتھی بار وزارت عظمیٰ کا خواب ادھورا، شہباز شریف وزیراعظم نامزد

اگر آزاد کی اکثریت ہے تو حکومت بنا لیں،ہم اپوزیشن میں بیٹھ جائینگے، شہباز شریف

پی ٹی آئی کا وفاق اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم ،خیبر پختونخوامیں جماعت اسلامی سے اتحاد کا اعلان

نواز شریف چیخ اٹھے مجھے کیوں بلایا،زرداری کی شرط،مولانا کی ضد،ن کی ڈیمانڈ

موبائل بندش سے نتائج تاخیر کا شکار،دھاندلی بھی ہوئی، الیکشن کمیشن کی تصدیق

جہانگیر ترین پارٹی عہدے سے مستعفی،سیاست چھوڑنے کا اعلان

Leave a reply