توشہ خانہ ریفرنس،الیکشن کمیشن نااہلی فیصلے کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی

0
81
Tosha

اسلام آباد ہائیکورٹ ، توشہ خانہ ریفرنس ،عمران خان کی الیکشن کمیشن نااہلی فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی

عمران خان کی پٹیشن واپس لینے کی متفرق درخواست پر سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے حتمی دلائل کے لئے پانچ مئی کی تاریخ مقرر کردی عمران خان نے لاہور ہائیکورٹ میں کیس زیر التوا ہونے پر واپس لینے کی درخواست دائر کر رکھی ہے،میانوالی میں ضمنی الیکشن روکنے کے حکم امتناع میں پانچ مئی تک توسیع کر دی گئی، عدالت نے استفسار کیا کہ جب ایک فورم سے رجوع کر لیا تو کیا زیر التوا ہوتے دوسرے سے رجوع کیا جا سکتا ہے ؟ وکیل محسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ اور کیا ایسی صورت میں ایک فورم سے درخواست واپس لیکر دوسری کی پیروی کر سکتے ہیں ؟ درخواست گزار وکیل نے کہا کہ اس عدالت میں کیس زیر التوا تھا اس دوران لاہور ہائی کورٹ میں پٹیشن فائل کی ، اس عدالت کو لاہور ہائیکورٹ میں پٹیشن فائل کرنے سے متعلق آگاہ نہیں کیا گیا ،عدالت نے کیس کی مزید سماعت پانچ مئی تک ملتوی کردی

عدالت نے عمران خان کو 13 مارچ کو سیشن کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیا

نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش

بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے

دوسری جانب عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں نیب کی طلبی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا عمران خان کی جانب سے نیب میں طلبی کے نوٹس غیرقانونی قرار دینےکی استدعا کی گئی ہے عمران خان نے کیس کا فیصلہ آنے تک نیب کو تادیبی کاروائی سے روکنے کی استدعا بھی کی ہے عمران خان نے درخواست کی ہے کہ نیب کے 16 فروری اور17 مارچ کے نوٹس غیرقانونی قرار دیے جائیں، درخواست پر فیصلہ آنے تک انکوائری کو انویسٹیگیشن میں تبدیل کرنے سے روکا جائے۔

Leave a reply