وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن کو انتخابی فنڈز جاری کر دیئے

الیکشن کمیشن کی ضرورت کے مطابق فنڈز کی فراہمی کے لیے پرعزم ہیں,وزارت خزانہ
0
143

اسلام آباد: وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن کو انتخابات کیلئے فنڈز جاری کر دیئے۔

باغی ٹی وی: وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن کو 17.4 ارب روپے جاری کر دیئے، 17.4 ارب کے علاوہ جولائی میں بھی 10 ارب روپے جاری کئے گئے تھے، وزارت خزانہ کی جانب سے مجموعی طور پر 27.4 ارب روپے ریلیز کئے گئے، الیکشن کمیشن کی ضرورت کے مطابق فنڈز کی فراہمی کے لیے پرعزم ہیں۔

واضح رہے کہ بجٹ میں الیکشن کے لیے 42 ارب روپے مختص کیے گئے تھے، الیکشن کمیشن نے فنڈز کا اجرا نہ ہونے پر گزشتہ روز سیکرٹری خزانہ کو طلب کیا تھا۔ سیکرٹری خزانہ نے دو روز میں فنڈز ریلیز کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی،سیکرٹری خزانہ امداداللہ بوسال کا الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے 14 نومبر کو فنڈز کی فراہمی کیلئے خط لکھا گیا جو 18 نومبر کو وزارت خزانہ کو موصول ہوا۔

الیکشن کمیشن کے نوٹس کی پاور، وزارت خزانہ کا 2 روز میں انتخابی فنڈز جاری کرنے کا اعلان

سیکرٹری وزارت خزانہ کا کہنا تھا فنڈز کے اجرا کے لیے مختلف سطح سے منظوری ضروری ہوتی ہے، اگلے دو دن میں الیکشن کمیشن کے مطلوبہ فنڈز جاری کر دئیے جائیں گے، ہم الیکشن کمیشن کو فنڈز جاری کر دیں گے، جتنی الیکشن کمیشن کی ضرورت ہے وہ فنڈز جاری کر دیں گے۔

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

Leave a reply