پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

ڈمی پینل تشکیل دے کرانٹرا پارٹی انتخابات کروائے گئے
0
177

اسلام آباد: الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف پہلی درخواست دائرکر دی گئی۔

باغی ٹی وی: الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی ممبر راجہ طاہر نواز عباسی کی جانب سے درخواست دائر کی گئی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ انٹرا پارٹی انتخابات پارٹی آئین کے مطابق نہیں کروائے گئے،ڈمی پینل تشکیل دے کرانٹرا پارٹی انتخابات کروائے گئے، انٹرا پارٹی انتخابات کروانا سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کی ذمہ داری تھی۔

الیکشن کمیشن سے استدعا کی گئی کہ انٹرا پارٹی الیکشن کالعدم قرار دے کر سیکرٹری جنرل کو دوبارہ کروانے کی ہدایت کی جائے۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے بھی پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے اور وہ آج الیکشن کمیشن میں باقاعدہ درخواست دائر کریں گے، اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے انٹر پارٹی الیکشن کو الیکشن کہنا ہی قابل اعتراض ہے، تمام غیر جانبدار مبصرین و تجزیہ کاروں نے بھی اس الیکشن پر سوالات اٹھائے ہیں کبھی کسی نے نہیں دیکھا کہ کسی الیکشن میں 15 سے 20 لوگ جمع ہوں اور وہ نعرے لگائیں قبول ہے قبول ہے، اور کچھ دیر بعد ہی انتخابات کا اعلان ہو جائے۔

سابق چئیرمین پی ٹی آئی کی نااہلیت سےمتعلق کیس کا فیصلہ محفوظ

بانی رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ انٹرا پارٹی الیکشن میں تمام عہدے بلامقابلہ ہی دے دیے گئے، اور اگر ہمارا موازنہ کسی دوسری جماعت سے کیا جائے کہ وہاں بھی ایسے ہی عہدے مل جاتے ہیں یا یہ برائی وہاں بھی ہے تو یہاں بھی اسے تسلیم کرلیا جائے تو پھر پی ٹی آئی کے وجود کی کیا ضرورت تھی۔

اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ میں پارٹی بنانے والوں میں سے ہوں، ہم نے اس جماعت کا آئین لکھا تھا، میرے علاوہ حامد خان، فوزیہ قصوری، معراج محمد خان، سعید اللہ نیازی بھی تھے، پارٹی آئین میں لکھا گیا تھا کہ پارٹی کا چیئرمین 3 تین سال کے لئے دو ٹرم رہے گا، اور جمہوری طریقے سے انتخاب ہوگا۔ 2013 میں جو انٹرا پارٹی انتخابات ہوئے اس میں ایک سال لگا تھا، دفاتر میں رونق تھی، کارکنان آتے تھے کاغذات نامزدگی جمع ہوتے تھے، الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ وہ تمام سیاسی جماعتوں کے انٹرا پارٹی الیکشن کی نگرانی کرے، جب تک جماعتوں میں جمہوریت نہیں ہوگی وہ مخلص قیادت نہیں بن سکتی۔

انٹرا پارٹی انتخابات:چئیرمین پی ٹی آئی نے دستاویزات الیکشن کمیشن میں جمع کرادیں

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا چیئرمین جس شخص کو بنایا گیا اس کی جماعت میں کیا خدمات یا میرٹ ہے، اگر ملک میں جمہوریت لانی ہے اور اہل لوگوں کو سامنے لانا ہے، لیکن ان کے راستے بند ہیں، ان کی جماعتیں وارثتی سیاستدانوں پر مشتمل ہیں، جو اہل لوگوں کو اقتدار کی سیڑھی سمجھتے ہیں، اور ان کے کندھوں پر چڑھ کر کرسی حاصل کرتے ہیں۔

Leave a reply