بھارتی ڈرامہ سیریل سی آئی ڈی کے اداکار انتقال کر گئے

دنیش کو جگر کا مسئلہ تھا
0
329
danish

ممبئی: بھارتی کرائم ڈرامہ سیریل سی آئی ڈی کے معروف اداکار دنیش فیڈنس پیر کی رات انتقال کر گئے ہیں۔

باغی ٹی وی: ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق دنیش سے متعلق 3 دسمبر کو بھارتی میڈیا پر خبریں سامنے آئی تھیں کہ انہیں دل کا دورہ پڑنے کے سبب ممبئی کے اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا، لیکن بعدازاں دیانند شیٹی نے یہ خبریں جھوٹی قرار دی تھیں۔

دنیش فیڈنس کی موت کی تصدیق ساتھی اداکار اور سی آئی ڈی میں ‘دیا’ کا کردار نبھانے والے دیانند شیٹی نے کی، دیانند شیٹی نے بتایا کہ دنیش کو جگر کا مسئلہ تھا، اسی وجہ سے ان کا علاج جاری تھا اور گزشتہ کئی دن سے وہ وینٹی لیٹر پر تھے،پیر کی رات ان کی حالت بگڑ گئی جس کے بعد وہ جانبر نہ ہوسکے اور چل بسے۔

9 مئی واقعات:عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت …

واضح رہے کہ 57 سالہ دنیش فیڈنس سی آئی ڈی میں ‘فریڈرکس’ کا کردار ادا کیا، دنیش نے سی آئی ڈی سے شہرت حاصل کی،سی آئی ڈی کی پہلی قسط 1998 میں نشر ہوئی تھی، یہ بھارت میں طویل عرصے تک چلنے والے ٹیلی ویژن شوز میں سے ایک ہے، اس کے علاوہ دنیش کامیڈی ڈرامہ تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ میں بھی ایک مختصر کردار میں نظر آچکے ہیں۔

نیوز کاسٹر عروسہ خان نے اقرارالحسن سے شادی کی تصدیق کر دی

Leave a reply