پاکستان فیڈریشن بیس بال کے زير اہتمام دنيا کے بلند ترین مقام گلگت بلتستان میں بیس بال کے نمائشی میچز منعقد کرواکے نيا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا ہے ۔
پاکستان فیڈریشن بیس بال کے سیکرٹری جنرل شیخ مظہر احمد کا کہنا ہے کہ فیڈریشن نے دنیا کے بلند ترین مقام گلگت بلتستان میں بیس بال کی ڈیویلپ منٹ اور پروموشن کے لئے پاکستان گرین اور پاکستان وائٹ کی ٹیموں کے درمیان بیس بال کے نمائشی میچز کا انعقاد کیا۔
گلگت میں کھیلے جانے والے دوسرے نمائشی میچ میں پاکستان وائٹ نے پاکستان گرین کو 8 – 6 سے ہرا دیا۔ پاکستان وائٹ کی جانب سے عمیر امداد بھٹی اور سید امین آفریدی اور سمیر زوار نے دو دو رن سکور کئے۔ جبکہ سید علی شاہ، عبداللہ، فضل الرحمن، اور عالمگیر خان نے ایک ایک رن اسکور کیا۔ پاکستان وائٹ کے سید محمد شاہ، فقیر حسین، محمد ذاکر اور عزیز الرحمن نے ایک ایک رن سکور کیا۔
میچ کے مہمان خصوصی حسین علی ڈائریکٹر جنرل سپورٹس گلگت بلتستان اور گلگت بلتستان کے ایس سی او میجر نعیم بھی موجود تھے۔ مہمان خصوصی نے بال پچ کرکے میچ کا افتتاح کيا اس موقع پران کا کہنا تھا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم نے پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کیا اور دنیا کے بلند ترین مقام گلگت بلتستان میں بیس بال میچز کا انعقاد کیا۔ امید ہے کہ نمائشی میچز کے انعقاد سے گلگت بلتستان میں بیس بال کی پروموشن اور ڈیویلپ منٹ میں مدد ملے گی۔