این اے 47اور 48: شعیب شاہین ، علی بخاری اور عامر مغل کی درخواستوں پر الیکشن کمیشن کونوٹس جاری

الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسر سے 3دن میں رپورٹ مانگی تھی
0
105
islamabad highcourt

اسلام آباد ہائیکورٹ نے این اے 47اور 48کے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کی شعیب شاہین ، علی بخاری اور عامر مغل کی درخواستوں پر الیکشن کمیشن کونوٹس جاری کرتے ہوئے کل تک جواب طلب کرلیا۔

باغی ٹی وی : اسلام آباد ہائیکورٹ میں این اے 47اور 48کے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواستوں پر سماعت کی-

دوران سماعت وکیل شعیب شاہین نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسر کو حتمی نتائج جاری کرنے سے روکا،الیکشن کمیشن کے آرڈر کے بعد ہم مطمئن ہو گئے،آر او نے اس کے باوجود حتمی نتائج دیئے اور الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

پیپلز پارٹی کی سی ای سی کا بلوچستان میں حکومت بنانے کا فیصلہ

چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کہ الیکشن کمیشن میں اسٹے کا نوٹس تاحال زیرالتوا ہے؟شعیب شاہین نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسر سے 3دن میں رپورٹ مانگی تھی،الیکشن کمیشن میں اس کیس میں بعد میں کوئی سماعت ہی نہیں ہوئی،الیکشن کمیشن نے اپنا آرڈر موجود ہوتے ہوئے نوٹیفکیشن کیسے جاری کردیا-

پی ایس ایل 9 کیلئے ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

چیف جسٹس عامر فاروق نے کہاکہر یٹرننگ افسر نے تو جو کیا وہ کیا ، الیکشن کمیشن نے کیسے نوٹیفکیشن جاری کردیا، الیکشن کمیشن آپ کی درخواست پر فیصلہ کر دیتا،درخواست منظور کرنی تھی یا مسترد، فیصلہ تو کر دیتے،درخواست مسترد کرتے تو آپ آگے کسی فورم سے رجوع کر لیتے،عدالت نے شعیب شاہین اور علی بخاری اور عامر مغل کی درخواستوں پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرکے کل تک جواب طلب کرلیا۔

علی امین گنڈا پور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد

Leave a reply