پولیس افسر کو تھپڑ مارنے پر الیکشن کمیشن نے فردوس عاشق کو طلب کر لیا
الیکشن کمیشن نے الیکشن ڈیوٹی پر مامور پولیس آفیسر کو تھپڑ مارنے پر نوٹس جاری کر دیا
الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستانی پارٹی کی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو سوموار کو طلب کر لیا،الیکشن کمیشن نے سوموار کو متعلقہ پولیس آفیسر کو بھی مرکزی سیکرٹریٹ طلب کر لیا، ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن کے سامنے واقعہ کی تفصیلات آنے پر دونوں کو طلب کیا گیا ہے
واضح رہے کہ استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان کی پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو سامنے آئی ہے، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے،درج ایف آئی آر کے مطابق پولیس اہلکار این اے 70 سیالکوٹ میں گورنمنٹ ہائی اسکول گنہ کلاں میں الیکشن ڈیوٹی پر تھا، فردوس عاشق اعوان نے بدتمیزی کی اور اہلکار کو تھپڑ بھی مارے،پولیس کا کہنا تھا کہ فردوس عاشق اعوان کے خلاف پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے کا مقدمہ اے ایس آئی امجد کی مدعیت میں سیالکوٹ کے تھانہ صدر میں درج کیا گیا ہے.
دھاندلی چیمپئین ن لیگ کی دھاندلی کی ہر کوشش ناکام بناوں گی،فردوس عاشق اعوان
استحکام پاکستان پارٹی کی این اے 70 سے امیدوار ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ میرے خلاف سوشل میڈیا پر بے بنیاد، حقائق کے برعکس مہم چلائی جا رہی ہے،دھاندلی چیمپئین ن لیگ کی دھاندلی کی ہر کوشش ناکام بناوں گی،ن لیگی پولنگ ایجنٹ، اے ایس آئی ملی بھگت سے ووٹرز کو روک رہے تھے۔دھاندلی روکنے کا کہنے پر اے ایس آئی نے میرے ساتھ بد تمیزی شروع کر دی۔دھاندلی روکنے کی بجائے میرے ساتھ الجھنا اس کی بدنیتی ظاہر کرتا ہے۔سارے ثبوت محفوظ ہیں، جلد منظر عام پر لاوں گی، پولیس کو جمع کراوں گی۔کسی قیمت پر اپنے حلقے کا مینڈیٹ چرانے کی اجازت نہیں دوں گی، اپنے حلقے کے مفادات کی محافظ ہوں، ہر قیمت چکانے کو تیار ہوں۔بائیس سالہ سیاست میں ہمیشہ اداروں کی عزت کی ، آج بھی کرتی ہوں۔ ہتک عزت اور دیگر قانونی جوئی کا پورا حق محفوظ رکھتی ہوں۔
دعا اور خواہش ہے حالیہ انتخابات ملک میں معاشی استحکام لائیں،آرمی چیف
سندھ میں پی پی کا تیر چل گیا،نتائج مکمل،پیپلز پارٹی84 سیٹیں لے اڑی
آزاد امیدواروں نے بڑےناموں کو شکست دیکر ایوان پہنچنے سے روک دیا
قومی وصوبائی855 میں سے 831 نتائج،آزاد 335 سیٹیں،ن لیگ 216 لے اڑی
این اے 130 لاہور ، نواز شریف جیل میں گرفتار یاسمین راشد سے جیت گئے