عمران خان کیجانب سے سات حلقوں میں ضمنی الیکشن کے اخراجات جمع نہ کرانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

الیکشن کمیشن نے عمران خان کے تمام حلقوں سے نوٹیفکیشن جاری کرنے کا فیصلہ سنا دیا ،الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان تمام نشستوں سے کامیاب قرار دے دیا ،عمران خان ضمنی الیکشن میں سات حلقوں میں کامیاب ہوئے تھے  الیکشن کمیشن نے انتخابی اخراجات جمع نہ کرانے ہر کارروائی شروع کی تھی، الیکشن کمیشن نے محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا، الیکشن کمیشن نے عمران خان کو تمام کامیاب سیٹوں سے کامیاب قرار دے دیا

عمران خان کی جانب سے ضمنی انتخابات کے اخراجات جمع نہ کرانے کا معاملہ الیکشن کمیشن نے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا تفصلی فیصلہ چھ صفحات پرمشتمل ہے ،سات حلقوں میں کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا گیا، تفصیلی فیصلہ میں کہا گیا کہ عمران خان نے الیکشن اخراجات کی تفصیلات مقررہ وقت میں جمع نہیں کرائیں عمران خان کی طرف سے بروقت انتخابی اخراجات جمع نہ کرانے پر درگزد کی استدعا منظور کی جاتی ہے، عمران خان نے این اے 22, این اے 24, این اے 31, این اے 108 میً اخراجات کی تفصیل جمع نہیں کروائی تھی این اے 118, این اے 239 اور این اے 45 کی بھی اخراجات کی تفصیل جمع نہیں کروائی تھی قانون واضح کہ انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع کرانے تک نوٹیفیکیشن جاری نہیں ہو سکتا،

عدم اعتماد کے بعد سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے تحریک انصاف کے کچھ اراکین کے استعفے منظور کئے تھے جس کے بعد تمام سیٹوں پر عمران خان نے خود الیکشن لڑا تھا جبکہ ملتان کی سیٹ سے شاہ محمود قریشی کی بیٹی امیدوار تھیں، وہ ہار گئی تھیں تا ہم عمران خان سب سیٹیں جیت گئے تھے، عمران خان نے الیکشن کمیشن میں گوشوارے جمع نہیں کروائے تھے جس پر الیکشن کمیشن نے عمران خان کی کامیابی کا نوٹفکیشن روک دیا تھا، آج فیصلہ سنا دیا گیا ہے جس کے مطابق عمران خان ایک بار پھر رکن قوم اسمبلی بن چکے ہیں

بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

مالی نے خاتون کے ساتھ زیادتی کے بعد دوستوں کو بلا لیا،اجتماعی درندگی کا ایک اور واقعہ

Shares: