الیکشن کمیشن نے عوامی نیشنل پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن کا فیصلہ محفوظ کر لیا

0
150
pakistan

الیکشن کمیشن نے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے فیصلہ محفوظ کر لیا۔چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے کیس کی سماعت شروع کی تو حکام لاء ونگ نے بتایا کہ اے این پی اپنا انٹرا پارٹی الیکشن 2019 کو کروایا، معیاد ختم ہونے پر اے این پی نے ایک سال مزید توسیع کی درخواست کی تو الیکشن کمیشن نے چھ ماہ کی توسیع کردی۔حکام لاء ونگ نے بتایا کہ اب یکم مئی 2024 کو ان کے انتخابات کی میعاد پانچ سال ہوجائے گی۔ وکیل اے این پی نے بتایا کہ ہمیں انٹرا پارٹی الیکشن میں وقت لگے گا۔جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ لگتا ہے آپ جنرل الیکشن میں اپنا انتخابی نشان نہیں چاہتے۔اے این پی رہنما میاں افتخار حسین نے کہا کہ ابھی بھی ہمارے انٹرا پارٹی الیکشن کی میعاد میں چھ ماہ باقی ہیں، درخواست ہے کہ چھ ماہ دئے جائیں تو الیکشن کروا دیں گے۔جس پر ممبر کمیشن پنجاب نے کہا کہ آپ تو اپنے آپ کو جمہوری کہتے ہیں اور الیکشن نہیں کرواتے۔الیکشن کمیشن نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

Leave a reply