عام انتخابات 2024ء کے سلسلے میں کاغذات نامزدگی کا سلسہ آج دوسرے روز بھی جاری ہے اس سلسلے میں نارووال میں این اے 75 شکر گڑھ سے مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز اور این اے 76 نارووال سے احسن اقبال نے کاغذاتِ نامزدگی وصول کر لیے۔نارووال میں 2 قومی اور 5 صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لیے 170 کاغذاتِ نامزدگی وصول کر لیے گئے۔این اے 75 نارووال 1 شکر گڑھ سے 13 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی حاصل کیے۔این اے 76 نارووال 2 سے 16 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی حاصل کیے۔ پی پی 54 ظفر وال سے 22، پی پی 55 شکر گڑھ سے 50 اور پی پی 56 سے 17 کاغذاتِ نامزدگی حاصل کیے گئے۔ پی پی 57 سے 32 اور پی پی 58 سے 20 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی حاصل کیے۔پی پی 58 میں 1 امیدوار محمد اکمل نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے۔واضح رہے کہ انتخابات 2024ء کےلیے کل 22 دسمبر تک کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے جا سکتے ہیں، امیدواروں کی ابتدائی فہرست 23 دسمبر کو جاری ہو گی۔کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 24 سے 30 دسمبر تک ہو گی، 13 جنوری کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔عام انتخابات کے لیے پولنگ 8 فروری کو ہو گی
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved