غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق بلوچستان اسمبلی میں پیپلز پارٹی اور جمیعت علمائے اسلام پاکستان 11، 11 اور پاکستان مسلم لیگ ن 10 نشستوں پر کامیاب ہوئی ہے۔بلوچستان اسمبلی میں آزاد امیدوار 6، بلوچستان عوامی پارٹی 4، نیشنل پارٹی 3 اور عوامی نیشنل پارٹی 2 نشستوں پر کامیاب ہوئی۔ بلوچستان نیشنل پارٹی، جماعت اسلامی، بی این پی عوامی اور حق دو تحریک نے 1، 1 نشست حاصل کی۔بلوچستان اسمبلی کی 51 تمام نشستوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج سامنے آ گئے۔ اسی طرح الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کی تمام 296 نشستوں کے نتائج کا اعلان کردیا۔8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں پنجاب اسمبلی کی 138 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن 137 نشستوں پر کامیاب ہوئی ہے۔پیپلز پارٹی 10 اور پاکستان مسلم لیگ پنجاب اسمبلی کی 8 نشستوں پر کامیاب ہوئی ہے۔استحکام پاکستان پارٹی، مسلم لیگ ضیاء اور تحریک لبیک پنجاب اسمبلی کی ایک ایک نشست پر کامیاب ہوئی ہیں۔ اسی طرح الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی کی 115 میں سے 112 نشستوں کے غیرحتمی نتائج جاری کردیے ہیں، پی ایس 22 اور پی ایس 91 پر انتخابات ملتوی کردیے گئے ہیں جبکہ پی ایس 90 کے نتائج کو روکا گیا ہے۔غیر حتمی نتائج کے مطابق خیبرپختونخوا میں آزاد امیدواروں نے 90 نشستیں جیت لی ہیں، جمعیت علمائے اسلام (پاکستان) کے امیدوار 7 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ مسلم لیگ (ن) 5 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، پیپلزپارٹی 4 نشستوں پر کامیاب ہوئی،جماعت اسلامی 3، تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز 2 اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) ایک نشست پر کامیابی حاصل کرسکی۔سندھ اسمبلی کی 130 نشستوں میں سے 129 نشستوں کے غیرحتمی نتائج جاری کردیے ہیں جبکہ حلقہ پی ایس 18 گھوٹکی کا نتیجہ روک لیا گیا ہے جس پر 15 فروری کو دوبارہ انتخابات ہوں گے۔غیر حتمی نتائج کے مطابق سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی (پی پی پی) 84 نشستوں کے ساتھ صوبے کی سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے۔ایم کیو ایم پاکستان 28 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، آزاد امیدواروں نے 13 نشستیں حاصل کیں، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) اور جماعت اسلامی 2، 2 نشستوں پر کامیاب قرار پائیں۔

Shares: