پولیس موبائل رات گئے گھر پر حملہ آور ہوئیں ، خرم شیر زمان

0
64

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ گزشتہ رات پولیس موبائلیں گھر پر حملہ کرنے کے لئے آئے تھے،کراچی میں ڈیفنس فیز 6 میں گھر پر پولیس چھاپے کے معاملے پر خرم شیر زمان نے بتایا کہ رات ڈھائی بجے 4 موبائلیں گھر پر آئی تھیں۔پی ٹی آئی رہنما نے بتایا کہ شور مچنے پر پولیس والے واپس چلے گئے، موبائلوں میں دس سے بارہ سادہ لباس والے اہلکار تھے اور باقی پولیس والے تھے۔انہوں نے بتایا کہ گھر کے باہر لگے سی سی ٹی وی کیمرے کو بھی توڑا گیا ہے۔خرم شیر زمان نے کہا کہ اہلیہ نے اوپر سے شور مچایا کہ کیوں آئے ہو اور کیا چاہیے، تھوڑی دیر بعد محلے والے باہر نکل آئے اور شور مچنے پر پولیس اہلکار واپس چلے گئے۔واضح رہے کہ این اے 241 کراچی ساؤتھ 3 کے تمام 234 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار مرزا اختیار بیگ 52456 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے جبکہ آزاد امیدوار خرم شیر زمان 48610 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے تھے۔

Leave a reply