الیکشن کمیشن نے گرفتار بلدیاتی نمائندوں سے متعلق چیف سیکرٹری سندھ کو خط لکھ دیا
![ecp](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2023/01/ecp-2.jpg)
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے کراچی میں گرفتار بلدیاتی نمائندوں سے متعلق چیف سیکرٹری سندھ کو خط لکھ دیا۔
باغی ٹی وی : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 15 جون کو سندھ بھر کے تمام منتخب بلدیاتی منتخب نمائندوں کو ووٹ دینے کا حق دینے کے لئے تمام گرفتار منتخب نمائندوں کی ہیڈ آف کونسلز کے انتخابات میں حاضری کو یقینی بنانے کا حکم نامہ جاری کردیا۔
ینگ ڈاکٹرزکی ہڑتال:عدالت نے پنجاب حکومت اور سیکرٹری صحت سے جواب طلب کرلیا
الیکشن کمیشن نے 15جون کوہونےوالے میئر، ڈپٹی میئر، چیئرمین، وائس چیئرمین سمیت تمام کونسلز کے ہیڈ کے انتخابات کے لیے خط لکھا-
الیکشن کمیشن کی جانب سے چیف سیکرٹری سندھ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں گرفتار منتخب بلدیاتی نمائندوں کو پروڈکشن آرڈر کے تحت ووٹ ڈالنے کے لیے حاضر کیا جائے، اور چیف سیکرٹری سندھ تمام منتخب نمائندوں کی حاضری الیکشن کے روز یقینی بنائیں۔
عثمان بزدار،فرح گوگی اور بشری بی بی کے بیٹے سمیت 8 افراد کے خلاف مقدمہ …
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ صاف و شفاف الیکشن کے لیے تمام منتخب نمائندوں کی موجودگی کے انتظامات کیے جائیں اور کراچی میں گرفتار منتخب بلدیاتی نمائندوں کو پروڈکشن آرڈر کے تحت ووٹ ڈالنے کے لیے حاضر کیا جائے۔