عثمان بزدار،فرح گوگی اور بشری بی بی کے بیٹے سمیت 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج

0
180
Farah Gogi

سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور ،فرح گوگی سمیت 8 اہم شخصیات کے خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ کرلیا گیا۔

باغی ٹی وی: یہ مقدمہ پنجاب میں مبینہ طور پر رشوت لے کر تعیناتیاں اور تقرریاں کرنے کے الزام میں درج کیا گیا اینٹی کرپشن حکام کے مطابق رشوت ستانی کا مقدمہ تھانہ اینٹی کرپشن ہیڈکوارٹر میں درج کیا گیا ہے-

محکمہ ایکسائز نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے نام رجسٹرڈ گاڑیوں کی تفصیل نیب کو …

مقدمے میں اہم سیاسی شخصیات کے ساتھ بیوروکریٹ بھی شامل ہیں، مقدمے میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کا بیٹا ابراہیم مانیکا اور بشریٰ بی بی کی سہیلی فرحت شہزادی بھی نامزد ہیں ان کے علاوہ سابق بیوروکریٹ طاہر خورشید، صالحہ سعید، خواجہ سہیل، احمد عزیز تارڑ اور عثمان معظم کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔

اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہےکہ مقدمہ طویل انکوائری کے بعد درج کیا گیا ہے، ملزمان نے بھاری رشوت لےکر صوبے بھر میں افسران کو من پسند پوسٹیں دیں، ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، جلد گرفتاریاں متوقع ہیں۔

روس اور یوکرین کی بمباری میں ڈیم تباہ،سلامتی کونسل کا اجلاس بلائے جانے کا امکان

دوسری جانب محکمہ ایکسائز پنجاب نے 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے نام رجسٹرڈ گاڑیوں کی تفصیل نیب کو بھجوا دی ہیں نیب کو بھجوائی گئی تفصیلات کے مطابق سب سے زیادہ 22 گاڑیاں فرحت شہزادی کے نام پر رجسٹرڈ ہیں فواد چوہدری کے نام پر ایک اور شہزاد اکبر کے نام پر 2 گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں شفقت محمود کے نام پر 4 اور عمر ایوب کے نام پر ایک گاڑی رجسٹرڈ ہے تمام دفاتر سے تفصیلات اکٹھی کر کے نیب کو بھججوائی گئی ہیں۔

آئی ایم ایف کے طے شدہ معیارات کی کوئی خلاف ورزی نہ ہو،وزیراعظم

جبکہ نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں نیب راولپنڈی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کو آج طلب کرلیا،نیب نے 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل کے مرکزی ملزم عمران خان کو آج 11 بجے نیب راولپنڈی دفتر طلب کیا ہے،چیئرمین پی ٹی آئی کو نیب سوالنامے کے تمام سوالات کے جواب لانے کے ساتھ کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی،نیب نے عمران خان کے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے دوبارہ کا نوٹس جاری کیا تھا۔

ینگ ڈاکٹرزکی ہڑتال:عدالت نے پنجاب حکومت اور سیکرٹری صحت سے جواب طلب کرلیا

Leave a reply