الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹری اور آئی جی سندھ سے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے رپورٹ مانگ لی

0
53
الیکشن کمیشن

کراچی: الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹری سندھ، سیکریٹری محکمہ داخلہ اور آئی جی سندھ سے کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے رپورٹ مانگ لی-

باغی ٹی وی : سندھ حکومت کی درخواست پر کراچی کے بلدیاتی انتخابات تیسری مرتبہ ملتوی کردیے گئے تھے۔ چیف سیکریٹری سندھ کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنے آئینی فرائض کی انجام دہی میں کراچی ڈویژن میں جلد از جلد بلدیاتی انتخابات کرانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

اسلام آباد کے ہوٹلز میں لانگ مارچ شرکا کو رہائش فراہم کرنے پر پابندی عائد کردی گئی

خط میں کہا گیا کہ اس سے پہلے سیلاب زدہ علاقوں میں پولیس کی تعیناتی اور سیکیورٹی کی کمی کی وجہ سے سندھ حکومت کی درخواست پر بلدیاتی انتخابات ملتوی کیے گئے تھے لہذا یکم نومبر 2022 تک الیکشن کمیشن کو تفصیلی رپورٹ ارسال کی جائے تاکہ پولنگ کے لیے تاریخ کا جائزہ لیا جاسکے۔

الیکشن کمیشن کے اسی طرح کے خطوط سیکریٹری داخلہ سندھ اور آئی جی سندھ کو بھی لکھے گئے ہیں اور ان سے بھی تفصیلی رپورٹ مانگی ہے۔

عمران خان نے فیصل واوڈا کی رکنیت ختم کردی

 

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ حکومت کی درخواست پر کراچی کے 7 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرتے ہوئے 15 دن بعد اس حوالے سے دوبارہ اجلاس کرنے کا اعلان کیا تھا جس میں صوبائی حکومت اور دیگر امن و امان قائم کرنے والے اداروں سے تجاویز و آرا لی جائیں گی تاکہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات کا جلد از جلد اور پُرامن انعقاد یقینی بنایا جائے اور الیکشن کی تاریخ کا فیصلہ کیا جاسکے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ اس اجلاس میں الیکشن کمیشن نے یہ فیصلہ بھی کیا کہ ضلع کرم کےحلقہ این اے 45 میں پولنگ مورخہ 30 اکتوبر 2022 کو ہی ہوگی، اس ضمن میں تمام اداروں کو ضروری انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی جارہی ہیں۔

سندھ حکومت کا مؤقف تھا کہ انتخابات کے لیے سیکیورٹی فراہم کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے جب کہ اسے 16 ہزار پولیس اہلکاروں کی کمی کا سامنا ہے۔

الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ کو یہ بتانے کی ہدایت کی تھی کہ وہ الیکشن ڈیوٹی کے لیے 16 ہزار اہلکار فراہم کرسکتا ہے یا نہیں۔

الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ کی جانب سے اہلکاروں کی فراہمی کی یقین دہانی انتخابات کا انعقاد ممکن بنا سکتی ہے جب کہ سیکریٹری دفاع پہلے ہی اہلکاروں کی تعیناتی کے لیے فوج اور رینجرز اہلکار فراہم کرنے سے متعلق معذوری کا اظہار کر چکے ہیں۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں بڑے پیمانے پر سیکیورٹی کی ضرورت ہے جب کہ مقامی حکومت کے انتخابات کے لیے ووٹرز میں زیادہ جوش پایا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ کراچی میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات تیسری مرتبہ ملتوی کیے گئے ہیں 24 جولائی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات 20 جولائی کو ممکنہ بارشوں کے پیش نظر ملتوی کرکے 28 اگست کو کرانےکا اعلان کیا تھاتاہم بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے 28 اگست کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات بھی ملتوی کردیے گئے تھے اور 23 اکتوبر کی تاریخ کا اعلان کیا گیا تھا جسے بعد میں ملتوی کر دیا گیا تھا-

سیلاب سے 36 لاکھ سے زائد پاکستانی مزدور بے روزگار ہوئے. ساجد حسین طوری

اس سے قبل 26 جون کو پہلے مرحلے میں سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد اور میرپورخاص ڈویژن کے کُل 14 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ہوا تھا۔

Leave a reply