اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسپیکر قومی اسمبلی کے بھائی راجہ جاوید اشرف کی طرف سے پولیس اہلکار کی تضحیک کا نوٹس لے لیا۔
باغی ٹی وی : باخ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی، چیف سیکریٹری، آئی جی پنجاب کو کارروائی کی ہدایت کردی الیکشن کمیشن نے کہا کہ راجہ جاوید اشرف کے خلاف پنجاب حکومت نے فوری کارروائی نہیں کی تو الیکشن کمیشن قانون کے مطابق مداخلت کرے گا۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف کے بھائی راجہ جاوید اشرف نے گوجر خان میں چوکی انچارج سب انسپکٹر کی تذلیل کی تھی جس کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی راجہ جاوید اشرف نے گوجر خان میں ایک جلسے کے دوران چوکی انچارج کو اسٹیج پر بلا کر وہاں موجود لوگوں کی طرف رخ کرنے کا کہا۔
عید الاضحیٰ پرمسافر ٹرینوں کےکرائے میں 33 فیصد کمی کا اعلان
راجہ جاوید اشرف نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوکی انچارج کو میں نے یہاں لگایا ہے، چوکی انچارج کو کہا ہے کہ اگر جھوٹا پرچہ دیا تو یہ سارے اسٹار اتر جائیں گے،خطاب کے آخر میں راجہ جاوید اشرف نے چوکی انچارج کو جانے کا کہا ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد راجہ جاوید اشرف کی جانب سے پنجاب پولیس سے معافی بھی مانگ لی گئی تھی۔
میری فلم وی آئی پی میں میری لُکس بہت اچھی لگی ہیں سلیم معراج
راجہ جاوید اشرف کا کہنا تھا کہ کچھ ویڈیوز وائرل ہوئیں جن میں پولیس کے بھائیوں کی دل آزاری ہوئی ہے، جس پر پنجاب پولیس خاص طور پر متعلقہ افسران سے معذرت طلب کرتا ہوں سیاسی تقاریر میں جذبات میں اکثر ایسے الفاظ ادا ہوجاتے ہیں، شہداء کی زمین گوجر خان کے رہنے والے وردی کا احترام کرتے ہیں،چوکی انچار ج اور ایس ایچ او گوجر خان میرے بھائی ہیں۔
پری مون سون بارشوں سےسیلاب اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
دوسری جانب اس حوالے سے راولپنڈی پولیس کا کہنا تھا کہ ویڈیو میں نظر آنے والے سب انسپکٹر صفدر کو 2 روز قبل معطل کر دیا گیا ہے افسران کو مطلع کیے بغیر جلسے میں شرکت پر اہل کار کے خلاف محکمانہ کارروائی کی گئی ہے محکمے کے وقار کو مجروح کرنا کسی صورت قابلِ قبول نہیں ہے۔