کرکٹ ورلڈکپ 2023 کوالیفائر میچز میں زمبابوے نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی

0
38

ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آخری اوور کی پانچویں گیند پر 268 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ سکندر رضا نے 58 گیندوں پر 68 رنز کی اننگز کھیلی، ریان بُرل نے پورے 50 رنز اسکور کیے۔ اُن کے علاوہ 47 رنز اوپنر کریگ ارون نے بنائے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیمو پال نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔جوابی بیٹنگ میں ویسٹ انڈیز کے اوپنر کائل میئرز نے 56 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ مڈل آرڈر بیٹنگ میں روسٹن چیز 44، نکولس پورن 34 اور شائی ہوپ کے 30 رنز کے علاوہ کوئی اور بیٹر نمایاں کارکردگی نہ دکھا سکا۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم 45ویں اوور میں 233 رنز بنا آؤٹ ہوگئی اور اسے اہم میچ میں 35 رنز سے شکست ہوگئی۔ زمبابوے کی جانب سے ٹینڈائی چٹارا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ رچرڈ گراوا، بلیسنگ موزاربانی اور سکندر رضا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

Leave a reply