آئین کے آرٹیکل 62 ،63 پرعملدرآمد ، الیکشن کمیشن، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو نوٹسز جاری

جو امیدوارالیکشن لڑنے میدان میں اترے اس کا تمام ڈیٹا الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پرموجود ہو,درخواست
lahore high court

لاہور: آئین کے آرٹیکل 62 ،63 پرعملدرآمد کروانے کیلئے متفرق درخواست پر الیکشن کمیشن، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو نوٹسز جاری کردیئے گئے۔

باغی ٹی وی : لاہور ہائی کورٹ میں آئین کے آرٹیکل 62 ،63 پرعملدرآمد کروانے کیلئے متفرق درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت کی،دوران سماعت آئین کے آرٹیکل 62 ،63 پرعملدرآمد کروانے کیلئے متفرق درخواست پر الیکشن کمیشن، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو نوٹسز جاری کردیئے گئے۔

درخواست شہری منیراحمد نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سےدائرکی، جس میں مؤقف پیش کیا کہ عام انتخابات 8 فروری کو ہونے جارہے ہیں، ہماری درخواست ہے کہ جو امیدوارالیکشن لڑنے میدان میں اترے اس کا تمام ڈیٹا الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پرموجود ہو۔

سائفر کیس سماعت 24 نومبر تک ملتوی

درخواست میں استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن کو مراسلے لکھے گئے لیکن کوئی جواب نہیں دیا گیا، عدالت الیکشن کمیشن کو ڈیٹا مرتب کرکے ویب سائٹ پر جاری کرنے کی ہدایت کرے،جس پر عدالت نے الیکشن کمیشن، وفاقی اور صوبائی حکومت کو نوٹسز جاری کردئیے اور سماعت ملتوی کردی۔

فیض آباد دھرنا کیس: سابق ن لیگی وزیراعظم اور وزیر داخلہ کے پاس جنرل …

Comments are closed.