غداری کے فتوؤں سے کوئی غدار نہیں ہوجاتا. الیکشن کمیشن
ترجمان الیکشن کمیشن نے عمران خان کے ایک بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ غداری کے فتوے بانٹنے سے کوئی ادارہ غدار نہیں ہوجاتا۔
ترجمان کا کہنا تھاکہ عمران خان نے الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پر بے بنیاد الزامات لگائے، الیکشن کمیشن تمام فیصلے آئین اورقانون کے مطابق کرتا رہے گا اور کسی دباؤ میں نہیں آئے گا۔
#ECP pic.twitter.com/oKM4bLLNRQ
— Election Commission of Pakistan (OFFICIAL) (@ECP_Pakistan) July 7, 2022
واضح رہے کہ ساہیوال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن چوروں اور لوٹوں کو جتوانے کی کوشش کر رہا ہے کیونکہ الیکشن کمیشن بے ضمیر ہو گیا.
ان کا کہنا تھا کہ: ای سی پی حکومتی لوگوں کے ساتھ مل کر دھاندلی کر رہا ہے۔
بعد ازاں تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ایک انتخابی نشان خود کوبھی الاٹ کردے،الیکشن کمیشن پہلے بھی سیاسی بیانات دیتا رہا ہے،عمران خان غلط کوغلط کہیں گے،الیکشن کمیشن جانبداری کا مظاہرہ نہ کرے، جوکچھ ہورہاہے حکومت کو بھی نظر آرہا ہے،پہلے ہی کہا تھا کہ پنجاب حکومت جعلی حکومت ہے انہوں نے عجیب و غریب تماشے لگائے ہیں ،یہ لوگ کبھی ہوٹلوں میں اجلاس بلاتے رہے کبھی کہاں ،زور زبردستی کی جارہی ہے اور آئین کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں پنجاب میں اے سی اور ڈی سی کی نمبردار اور دیگر اراکین کو دھمکیاں دی جارہی ہیں ،ہمارے نمائندوں کو دھمکیاں دی جارہی ہیں سیاسی طورپرقوم یکجا ہوتی نظرآ رہی ہے وزیراعلیٰ کا انتخاب پہلے دن سےغیرقانونی تھا اب عدالتی فیصلہ بھی آ گیا،پنجاب میں ووٹ ایک سے دوسرے حلقے میں منتقل کیے جا رہے ہیں 2 جون کوالیکٹورل رولز جاری کیے گئےجس میں نئے ووٹ بھی آ گئے،