الیکشن کمیشن کو ضمنی بلدیاتی انتخاب کروانا پڑے گا،حافظ نعیم

0
49
hafiz naeem

جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے کبھی جمہوریت کو پنپنے نہیں دیا،

پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز وزیر خارجہ نے بلدیاتی الیکشن کی تاریخ سےمتعلق تحفظات کا اظہار کیا،پیپلز پارٹی میں بھی جمہوریت نہیں وراثت چلتا ہے،پیپلز پارٹی میں آمریت قائم ہے،ہمیں الیکشن تاریخ لینے کے لیے عدالت جانا پڑتا ہے،بارشوں،سیلاب اور نفری کا کمی کا بہانہ بنا کر الیکشن ملتوی کرتے رہے،الیکشن کمیشن خود بھی فیصلوں میں خود مختار نہیں،بلاول ہاوس بہادر آباد اور گورنر ہاوس میں بھی منصوبہ بندی ہوتی رہی،پیپلز پارٹی نے الیکشن سے قبل مرضی کے آر اوز لگائے،

حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ حلقہ بندیوں میں تحفظات کے باوجود بھی ہم الیکشن میں گئے،پولیس اور رینجرز کی موجودگی کی وجہ سے بدامنی پیدا نہیں ہوئی،امیدواروں کے بھائی پولنگ اسٹیشنز کے اندر گھومتے رہے،سعید غنی کی خواہش تھی کہ بھائی کو ٹاؤن کا چیئرمین بنائے،یہ کوئی بادشاہت تو نہیں، جماعت اسلامی دیگر جماعتوں کی طرح نہیں کہ معاہدہ کرے الیکشن کمیشن کو ضمنی بلدیاتی انتخاب کروانا پڑے گا،

فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

کراچی کو ایسے فرد کی ضرورت ہے جو اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لیکر چلے۔

، جماعت اسلامی کو چاہیے پیپلزپارٹی کی اکثریت کو مانے

Leave a reply