ایدھی فاؤنڈیشن لاہور کی ایمبولینس چوری کر لی گئی ہے
ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ لاہور کے جنرل ہسپتال میں واقع ایدھی سینٹر کی ایک ایمبولینس چوری ہوگئی ہے۔ چوری ہونے والی گاڑی کا نمبر EA 1611 ہے۔ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان نے بتایا کہ ایمبولینس کی چوری کی اطلاع فوراً تھانہ کوٹ لکھپت میں دی گئی، جہاں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
ایدھی فاؤنڈیشن نے اس واقعہ کے بعد اپنی خدمات کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے دیگر ایمبولینسز کی مدد سے مریضوں کو بروقت علاج فراہم کرنے کے اقدامات کیے ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چوری کی تحقیقات تیز رفتار سے کی جارہی ہیں اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ ایدھی انفارمیشن بیورو لاہور نے عوام سے درخواست کی ہے کہ اگر کسی کو اس ایمبولینس کے بارے میں کوئی معلومات ہوں تو وہ فوری طور پر پولیس یا ایدھی فاؤنڈیشن سے رابطہ کریں۔
محسن نقوی کا راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ ،تزئین و آرائش کے کام کا معائنہ کیا
فخر ہے کہ بیٹا وطن کی حفاظت کرتے ہوئے شہید ہوا،والدہ حوالدار شوکت شہید








