کراچی:آئی جی سندھ کی ذیرصدارت ہونیوالے ایک اہم اجلاس میں حیدرآباد،میرپور خاص،شہیدبینظیرآباد پولیس رینج اور انکے اضلاع میں امن وامان کی مجموعی صورتحال،پولیس کو درپیش جنرل ایشوز کے حل پر تجاویز و مشاورت سمیت منشیات، گٹکا ماوا کے خلاف مشترکہ پولیس ایکشن کی حکمت عملی و لائحہ عمل کو مذید سخت اور موثر بنانے جیسے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اورمذید ضروری احکامات دیئے گئے۔
آئی جی سندھ نے کہا کہ تھانہ جات میں مفرور و اشتہاری ملزمان کے مکمل کوائف پر مشتمل ڈیجیٹل ریکارڈ ترتیب دیا جائے اور تھانہ جات کی اپ ڈیشن جیسے امور و معاملات کو بھی جملہ تفصیلات کی روشنی میں یقینی بنایا جائے۔
آئی جی سندھ اس بات پر زور دیا کہ منشیات فروشی، قتل، ڈکیتی،موٹر سائیکلز/کار لفٹنگ/اسنیچنگ و دیگر جرائم کے خلاف ہر سطح پر غیر جانبدارانہ اقدامات پولیس کی یقینی کامیابی کی ضمانت ہے۔انہوں نے مذید کہا کہ منشیات،گٹکا ماوا اور دیگر نشہ آور اشیاء کا استعمال انکی خرید و فروخت معاشرے کے لیئے ناسور اور جرائم کو پروان دینے کا سبب بھی ہیں لہذٰا آنیوالی نسلوں کی بقاء اور خوشحالی کے لیئے ضروری ہیکہ اس ناسور کو جڑ سے ختم کیا جائے۔
آئی جی سندھ نے کہا کہ حکومت سندھ ہمیں تمام تر مالیاتی اور انتظامی امور میں سپورٹ کررہی ہے ایسے میں ضرورت اس امر کی ہیکہ آپریشنل امور کے ساتھ ساتھ انویسٹی گیشن کے شعبے کو بھی مذید بہتر اور اپ گریڈ کیا جائے کیونکہ مقدمات میں نامزد یا مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے بعد جو تفتیش تحقیق اور چھان بین کا مرحلہ آتا ہے اسکی کامیابی یا ناکامی کا انحصار کیسز کے جملہ تفتیشی، تحقیقاتی امور و پہلوؤں پر ہوتا ہے۔
آئی جی سندھ نے اجلاس کو ہدایات دیں کہ حیدرآباد کی طرز پر پر میرپورخاص اور شہیدبینظیرآباد میں بھی کرائم سین یونٹ کا قیام عمل میں لایا جائے جسکا مقصد کیسز کی ابتدائی تفتیش کے جملہ امور کو بروقت کرنیکے علاوہ جائے وقوعہ پر دستیاب شواہد کو درست طور پر اکٹھا کرنا اور محفوظ بنانا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام دوست ماحول کا فروغ اور شہریوں سے دوستانہ تعلقات ہی دراصل نظریہ کمیونٹی پولیس کا فلسفہ ہے۔جس پر عمل پیرا ہوکر ناصرف پولیس کی نیک نامی بلکہ جرائم کے خلاف یقینی کامیابی کی راہیں استوار کی جاسکتی ہیں۔
اجلاس میں حیدرآباد میرپورخاص،شہید بینظیرآباد کے ڈی آئی جیز،آپریشن،ایڈمن کے اے آئی جیز کے علاوہ ضلعی ایس ایس پیز،حیدرآباد، میرپورخاص، شہیدبینطیرآباد اور متعلقہ اے ایس پیز نے بھی شرکت کی۔
کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز
خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر جلسوں میں استعمال کیا جا رہا ہے،وفاقی وزیر اطلاعات