خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر جلسوں میں استعمال کیا جا رہا ہے،وفاقی وزیر اطلاعات

خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر جلسوں میں استعمال کیا جا رہا ہے،وفاقی وزیر اطلاعات

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 4 سال لوٹ مار کرنے والی گزشتہ حکومت 4 ہفتے پہلے آنے والی حکومت سے سوال کر رہی ہے

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر جلسوں میں استعمال کیا جا رہا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آئین اور پارلیمان پر حملہ کیا،4 سال پارلیمنٹ کو آرڈی نینس کے ذریعے چلایا گیا ،گزشتہ روز اعتراف کیا گیا کہ نیب کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا 4 سال نالائق اور نااہل لوگ اقتدار سے چمٹے رہے، عمران خان کس حیثیت سے سرکاری وسائل استعمال کر رہے ہیں، خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت کو 9 سال ہوگئے پی ٹی آئی نے میڈیا کا استحصال کیا،9 مئی کو جلسہ گاہ کے حوالے سے خط لکھا گیا خط میں تمام تفصیلات لکھی گئی تھیں،مسیحی برادری نے اپنی جگہ کے استعمال پر احتجاج کیا تھا،یہ حکومت اور پی ٹی آئی کا نہیں بلکہ مسیحی برادری اور پی ٹی آئی کا ہے،پی ٹی آئی کو جلسہ کرنے سے کسی نے نہیں روکا،

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ غنڈہ گردی سے لوگوں کو مائنڈ سیٹ کا پتہ چلتا ہے،خود پریس ٹاک میں بھی مسیحی برادری کے احتجاج کا ذکر کیا معاملے سے حکومت کا لینا دینا نہیں، رانا ثنااللہ کا تعلق خونی مارچ کی کال سے ضرور ہے، ایسا خونی مارچ کرنے کا کوئی بھی قانونی حق نہیں رکھتا،خونی مارچ کی کال دی جائے گی تو بطور وزیرِداخلہ رانا ثنااللہ خان کی زمہ داری ہے کہ عوام کی حفاظت کا بندوبست کریں ،عمران خان نے نوجوانوں سے نوکریاں چھینی، اداروں کو نقصان پہنچایا، عمران خان کو معیشت تباہ کرنے کا جواب دینا ، سوال پوچھنا نہیں عمران خان نے کہا تھا میں آلو ٹماٹر کے ریٹ نہیں دیکھنے آیا،آپ نے ہارنے کا پتہ چلنے پر معیشت کے لیے بارودی سرنگیں بچھائیں، یہ ہمارے منصوبوں پر تختیاں لگاتے تھے،عمران خان کہتے تھےٹی وی سے پتہ چلا ڈالرمہنگا ہو گیا ،ہمارے دور میں چینی کی قیمت 52 روپےفی کلو تھی،عوام جھوٹ سن سن کرتھک گئے ہیں عمران خان نے پیٹرول پر غیر قانونی سبسڈی دی،عمران خان پاکستان کی عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتے حکومت عوام کو مہنگائی سے بچانے کی کوشش کر رہی ہے

شفقت محمود نے حکومت پنجاب کو وارننگ جاری کر دی

 تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار سمیت متعدد افراد زیرحراست-

عبادتگاہ کی جگہ پرپی ٹی آئی کا جلسہ،لاہور ہائیکورٹ کا حکمنامہ جاری،مسیحی برادری کا احتجاج

عبادتگاہ کیلئے مختص جگہ کو پی ٹی آئی کے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہیں کرنے دینگے،ڈاکٹر مجید ایبل

عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کے پیچھے کرپشن اور فارن فنڈنگ کیس کا خوف ہے،آصف زرداری

عمران خان اگلے سال الیکشن کا انتظار کریں،وفاقی وزیر اطلاعات

موجودہ سیاسی صورتحال میں فوج پر بلا وجہ الزامات،بلاوجہ منفی پروپیگنڈہ

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

عبادتگاہ کی جگہ پر جلسہ،مسیحی برادری کا احتجاج، باغی ٹی وی کی لمحہ بہ لمحہ کوریج

 

Comments are closed.