ایگری کریڈٹ کارڈ کیا ہے اور کاشتکار کو اس سے کیا فائدے حاصل ہوں‌ گے؟ بڑی خبر آ گئی

0
48

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی ز یر صدارت وزیر اعلی آفس میں محکمہ زراعت سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں زراعت اورکاشتکار کو نئی جدت سے روشناس کرایا جائے گا۔ ایگری کریڈٹ کارڈ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا اختراعی اقدام ہے۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ ایگری کریڈٹ کارڈ کے ذریعے کاشتکار کو گندم اورگنے سمیت دیگر اجناس کی براہ راست ادائیگی ہوگی اورکاشتکار کو ایگری کریڈٹ کارڈکے ذریعے امدادی نرخ پر زرعی مداخل مہیا کیے جاسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے دیہات میں ”ہائی ویلیو کراپ“کلچر کو فروغ دیا جائے گا اورروایتی فصلوں کی بجائے منافع بخش اجناس کی کاشت سے کسان خوشحال ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ڈیر ہ غازی خان کے پہاڑی علاقوں میں زیتون کی کاشت کو فروغ دیا جائے گا۔پنجاب میں یوتھ انٹرن شپ کے ذریعے نوجوانوں کو روزگار اورکاشتکار کو اچھی فصل ملے گی۔ فلوری کلچرکے ذریعے کاشتکار کم محنت اورلاگت سے اچھا معاوضہ حاصل کرسکتا ہے۔شہد کی پیداوار میں اضافے سے قیمتی زرمبادلہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میڈیسنل (Medicinal) کراپ سے نہ صرف مقامی دوا سازی کی صنعت فروغ پائے گی بلکہ زرمبادلہ بھی حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بیمہ پالیسی کے آغاز سے کاشتکاروں کو معاشی تحفظ فراہم کررہے ہیں اور زراعت میں پاکستان تحریک انصا ف کی حکومت کے اقدامات نتیجہ خیز ثابت ہوں گے۔اجلاس میں سیکرٹری زراعت،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ،سیکرٹری اطلاعات اوردیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

Leave a reply