پاکستان میں تعینات مصری سفیر احمد فضل یعقوب نے کہا ہے کہ مصر ہاکستان میں مزید سرمایہ کاری کا خواہ ہاں ہے اور مصری کمپنیاں پاکستان میں فارما سیوٹیکل ، زراعت، لائیو سٹاک، سیاحت اور تعمیراتی شعبے میں محفوظ سرمایہ لگانے میں دلچسپی رکھتی ہیں،
پاکستان اور مصر کے درمیان تجارتی حجم 260 ملین ڈالر کے قریب ہے، پاکستان اور مصر کے نجی شعبے کے درمیان روابط مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے دورے کے موقع پر کیا، سفیر نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ فریم ورک کو آگے لے کے جانے کی ضرورت ہے، باہمی تجارت اگلے پانچ سال میں ایک ارب ڈالر تک بڑھائی جا سکتی ہے،
مصری سفیر نے مزید کہا کہ مصر اور پاکسستان کے درمیان چیمر آف کامرس کی سطح پر تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے، وزارت کامرس کی جوائنٹ سیکرٹری ماریہ قاضی نے اس موقع پر کہا کہ مصر پہلا افریقی ملک ہے جس کا پاکستان کے ساتھ پہلا جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل دیا گیا ہے، گروپ لیڈر سہیل الطاف نے کہا کہ حلال فوڈ اہم مارکیٹ ہے اس میں باہمی تعاون کے مواقع تلاش کیے جائیں
بھارتی ناظم الامور حاضر ہوجائے، دفتر خارجہ طلبی