اہلیہ کی سالگرہ پر ہمایوں سعید کا محبت بھرا پیغام

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سُپراسٹار ہمایوں سعید نے سوشل میڈیا پر اپنی اہلیہ ثمینہ ہمایوں کی سالگرہ کے موقع پر محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے-

باغی ٹی وی : اداکارہمایوں سعید نے اپنی اہلیہ ثمینہ ہمایوں کی سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اہلیہ کے ہمراہ اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے جو کسی شادی کی تقریب کی لگ رہی ہے۔

اداکار نے اس خوبصورت تصویر کے کیپشن میں اہلیہ کے لیے محبت بھرا پیغام بھی لکھا ہے۔

اُنہوں نے ثمینہ ہمایوں کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ زندگی کے ہر موڑ پر اچھے بُرے وقت میں میرے ساتھ کھڑے رہنے کے لیے آپ کا تہہ دل سے شکرگزار ہوں۔

ہمایوں سعید نے کہا کہ میں آج جو کچھ بھی ہوں صرف آپ کی وجہ سے ہوں، آپ نے میرے ہر دن کو بہترین بنایا ہے۔

اداکار نے اہلیہ دُعا دیتے ہوئے کہا کہ ہم ایک ساتھ مل کر صحت، کامیابی اور خوشی کے بہت سے سال گُزاریں۔

اُنہوں نے اپنی اہلیہ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ تُم نے مجھے مکمل کیا ہے اور میں اس کے لیے تُم سے بہت محبت کرتا ہوں۔

Comments are closed.