پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر اور کامیڈین زید علی کی اہلیہ یمنیٰ کو ’لڑکی‘ کہنے پر یوٹیوبر نے ٹوئٹر صارف کو کرارا جواب دے دیا-
باغی ٹی وی : زید علی نے گزشتہ روز ہی اپنی اہلیہ یمنیٰ کو تحفے میں کار دی ہے جس کی تصویر اُنہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایپ انسٹاگرام پر شئیر کی جس میں زید علی کی اہلیہ اپنی نئی کار پر بیٹھی ہیں۔
https://www.instagram.com/p/CGev9H1JhNz/?utm_source=ig_embed
انسٹاگرام پر تصویر شئیر کرتے ہوئے زید علی نے لکھا تھا کہ آج ہماری شادی کی سالگرہ نہیں ہے اور نہ ہی آج یمنیٰ کی سالگرہ ہے آج کوئی خاص دن نہیں لیکن اس کے باوجود بھی میں نے اپنی اہلیہ یمنیٰ کو یہ نئی کار خرید کر تحفے میں دینے کا فیصلہ کیا۔
یوٹیوبر نے لکھا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہمیں اپنے پیاروں کو تحفہ دینے کے لیے کسی خاص دن کا انتظار نہیں کرنا چاہیے بلکہ ہمیں ہر دن اُن سے اتنا ہی پیار کرنا چاہیے جتنا کسی خاص موقع پر کرتے ہیں کیونکہ اس سے رشتہ مضبوط ہوتا ہے۔
اُنہوں نے اپنی اہلیہ یمنیٰ کو نئی کار سے لطف اندوز ہونے کا مشورہ دیا۔
زید علی کی جانب سے شئیر کی گئی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا صارفین نے خوب سراہا اور بیوی کو تحفہ دینے پر ان کی تعریف کی جبکہ بعض صارفین نے طنزیہ تبصرے بھی کئے-
جس میں سے ایک ٹوئٹر صارف نے زید علی کی شئیر کی گئی تصویر کوسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ زید علی نے اس لڑکی کو خوبصورت کار تحفے میں دی ہے اور تُم لوگوں سے ایک آئی فون تک نہیں دیا جاتا۔
She’s not my girl, she’s my wife. She’s been there through my struggles and hardships in life. Don’t build your relationship based on materialistic things because it won’t last. https://t.co/Y56Ub8GcFA
— Zaid Ali (@Za1d) October 18, 2020
ٹوئٹر صارف کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے زید علی نے لکھا کہ یمنیٰ لڑکی نہیں بلکہ میری بیوی ہے اور میری زندگی کی ہر جدوجہد اور مشکلات کی میری ساتھی ہے۔‘
یوٹیوبر نے لکھا کہ اپنے تعلقات کو مادہ پرستی جیسی چیزوں کی بنیاد پر نہ بناؤ کیونکہ جو تعلقات دولت دیکھ کر بنائے جاتے ہیں وہ طویل عرصے تک قائم نہیں رہ پاتے۔
یاد رہے کہ انٹرنیٹ پر اپنی مزاحیہ ویڈیو سے شہرت حاصل کرنے والے پاکستانی نژاد کینیڈین اسٹار زید علی نے اگست 2017ء میں یمنیٰ سے شادی کی اور کینیڈا میں مقیم ہیں-
پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر اور کامیڈین زید علی نے جلد شادی کے فوائد بتا دیئے