کراچی سی ویو کی حالت دیکھ کر وسیم اکرم کا مایوسی کا اظہار،کہا اہلیہ کو سی ویو پر لا کر بہت بڑی غلطی کی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کراچی سی ویو کی حالت دیکھ کر مایوس کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہفتے کے پہلے روز اہلیہ شنیرا کو سی ویو پر لا کر بہت بڑی غلطی کی۔

باغی ٹی وی :سوئمنگ کے سلطان وسیم اکرم نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر جاری 45 سیکنڈ پر مبنی پیغام میں وسیم اکرم نے کہا کہ میں نے سوچا تھا ہفتے کے پہلے روز ساحل سمندر پر مزہ آئے گا لیکن شنیرا اکرم کو سی ویو لا کر بہت بڑی غلطی کی ہے میں نے-
https://www.instagram.com/p/CF8n0vdAUq-/?igshid=jxagvymsf2nd


وسیم اکرم نے کہا کہ ہمیں کسی پر الزام نہیں لگانا کیونکہ اس سب گندگی کے ذمہ دار ہم خود ہیں کیونکہ ہم سمندر میں گند پھینکتے ہیں تو ساحل پر آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی شرمناک ہے کہ شنیرا پوری دنیا کو کہتی ہے کہ پاکستان خوبصورت ملک ہے پاکستانی خوبصورت ہیں لیکن یہ بات بھی مانیں کہ لوگ گندے بھی ہیں۔

‏وسیم اکرم نے کہا کہ جنہیں سوشل میڈیا پر نصیحتیں کرنے کا شوق ہے اب نصیحتیں کریں اور بتائیں کہ ان لوگوں کا مائنڈ سیٹ کیسے تبدیل کریں-

وسیم اکر م نے کہا کہ یہ وہ گند ہے جو ہم سمندر میں پھینکتے ہیں اور پھر لہروں کے ساتھ باہر آتا ہے-

وسیم اکرم نے مزید کہا کہ ہمیں یہ ٹھیک کرنے کا دعوی کرنا چھوڑنا چاہئے کیونکہ ایسا نہیں ہے!

وسیم اکرم نے انسٹاگرام اسٹوریز میں بھی ویڈیو شئیر کیں اور کہا کہ ساحل سمندر کی حالت دیکھ کر مجھے بہے مایوسی ہوئی ہے اور شنیرا کو بھی انہوں نے کہا یہاں تک کہ یہ سب دیکھ کر شنیرا آبدیدہ ہو گئیں ہیں-

Comments are closed.