احساس پروگرام کی ادائیگیوں میں کٹوتی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن

0
36

رحیم یا رخان( )ضلع میں احساس کفالت پروگرام کے ادائیگیوں میں غیر قانونی کٹوتی کرنے والے عناصر کے خلاف اسسٹنٹ کمشنرز کی کارروائی ۔اسسٹنٹ کمشنر چوہدری اعتزاز انجم اور اسسٹنٹ کمشنر خانپور فاروق احمد نے غیر قانونی کٹوتی کرنے والے افراد کے خلاف مقدمات درج کراتے ہوئے موقع پر ہی گرفتار کروا دیا۔اسسٹنٹ کمشنر رحیم یار خان کی ہدایت پر نواحی علاقہ رکن پور جبکہ اسسٹنٹ کمشنر خانپور کی ہدایت پر کوٹلہ پٹھان میں مستحقین کی رقم میں کٹوتی کرنے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کرویا گیا اور ملزمان کو مقامی تھانہ میں حوالہ پولیس کر دیا

Leave a reply