احسان اللہ احسان کا فرار،وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے سوال پر کیا کہا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے احسان اللہ احسان کے فرار کی خبر کی تصدیق کر دی
وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ احسان اللہ احسان کے فرار کی خبر سنی ہے، پتہ ہے وہ چلا گیا ہے اس لیے خبر کی تصدیق کر رہا ہوں اس پر بہت کا کام ہو رہا ہے آپ کو جلد خوش خبری ملے گی،
https://twitter.com/Greente34124008/status/1229357335572815872
صحافی نے پوچھا کیا حکومت اس حوالے سے کوئی اقدامات کررہی ہے جس پر انہوں نے کہا اس حوالے سے بہت کچھ ہورہا ہے۔حکومت اور بھی بہت سے اقدامات کررہی ہے جن کے بارے میں جلد ہی آپ کو معلوم ہوجائے گا۔
کالعدم ٹی ٹی پی کے ترجمان احسان اللہ احسان نے 2017 میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سامنے سرینڈر کیا تھا۔ گزشتہ دنوں بھارتی ذرائع ابلاغ میں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ احسان اللہ احسان جیل سے فرار ہوگیا ہے، پاکستانی میڈیا میں اس حوالے سے کوئی خبر نہیں آئی تھی لیکن اب ایک آڈیو پیغام سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔
آڈیو پیغام میں احسان اللہ احسان نے کہا کہ ان کے ساتھ پاکستانی اداروں نے وعدے پورے نہیں کیے جس کی وجہ سے وہ 11 جنوری 2020 کو جیل سے فرار ہوگیا تھا۔ کالعدم تنظیم کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ وہ بہت جلد ان باتوں سے بھی پردہ اٹھائے گا کہ اس کا ضامن کون تھا اور اس کے ساتھ کیا وعدے کیے گئے تھے.